اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ شوآف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ الیکشن ہوتے ہیں تو ن لیگ کے3 سینیٹر واپس آسکتے ہیں ،اگر شوآف ہینڈ کے ذریعے الیکشن نہیں ہوتے تو شاید (ن )لیگ کو ایک نشست بھی نہ ملے۔ایک انٹرویو میںشبلی فراز نے کہا کہ کوئی بھی کام ہو آئین اور قانون
کے مطابق کریں گے، سینیٹ الیکشن پہلے کرانے کی ابھی تجویزآئی ہے جس پر بحث جاری ہے، آئین بھی کہتا ہے معیاد ختم ہونے سے30دن پہلے الیکشن کراسکتے ہیں آئین کی شق224(3) ہے جس پر عملدرآمد کرا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیاحکومت جنرل الیکشن کاوقت سے پہلے اعلان نہیں کرسکتی، سینیٹ الیکشن ایک ماہ پہلے ہوجاتے ہیں تو اس فرق کیا پڑ جائے گا، اپوزیشن کوشوآف ہینڈسے کیاپریشانی ہے ہم توشفافیت چاہتے ہیں شوآف ہینڈکے ذریعے سینیٹ الیکشن ہوتے ہیں تو ن لیگ کے3 سینیٹر واپس آسکتے ہیں اگر شوآف ہینڈکے ذریعے الیکشن نہیں ہوتے تو شاید ن لیگ کو ایک نشست بھی نہ ملے۔سنیٹر شبلی فراز نے کہا کہ لاہور جلسے کے بعد انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ ان کے ساتھ ہوا کیا ہے، مریم نوازبھی کہتے ہیں شوآف ہینڈٹھیک ہے لیکن میں اس کیخلاف ہوں اگرمگرکی باتیں کررہی ہیں،صاف چھپ تے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہورجلسہ فلاپ نہیں ہوابلکہ پی ڈی ایم کابیانیہ فلاپ ہوگیاہے پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے اپوزیشن کاایک ہی مقصدہے سینیٹ الیکشن نہ ہوں، اپوزیشن اب علی الاعلان کہتی ہے سینیٹ الیکشن نہیں ہونے دیں گے ،سینیٹ الیکشن ہوں گے تواپوزیشن کابالکل صفایا ہو جائیگا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں