عثمان بزدار کی بجائے کس کو وزیراعلیٰ پنجاب بنادیا جائے؟ ن لیگ نے بڑا مطالبہ کر دیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اگر چاہتی ہے کہ پنجاب کی حکومت سے یہ کوئی ہمدردی دکھائیں تو عثمان بزدار کی جگہ یاور بخاری کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا دیں۔ مجھے یقین ہے کہ یاور بخاری کی کارکردگی عثمان بزدار

سے بہتر ہو گی۔ جس پر پروگرام میں موجود یاور بخاری نے حنا پرویز بٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب ہیں اور وہ میرے بھی وزیراعلیٰ ہیں۔میرے کپتان نے انہیں پنجاب کا وزیراعلیٰ لگایا ہے اور ہم اپنے کپتان کے فیصلے کو من و عن قبول کرتے ہیں۔ عثمان بزدار ہمارے لیڈر ہیں اور ہم اُن کو سپورٹ کرتے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یاور بخاری کو بار بار زلفی بخاری کہتی رہیں جس پر اینکر اور خود یاور بخاری نے بھی ان کی تصحیح کی کہ میں زلفی بخاری نہیں بلکہ یاور بخاری ہوں۔انہوں نے یاور بخاری کو زلفی بخاری کا کزن بھی قرار دیا جس پر یاور بخاری نے کہا کہ مجھے کسی سے منسوب نہ کریں مجھ سے میری کارکردگی پر بات کریں۔ حنا پرویز نے بارہا یاور بخاری کو زلفی بخاری کہہ کر مخاطب کیا اور اینکر کے ٹوکنے پر جواب دیا کہ انہوں نے مجھے یہ نام لینے سے منع کیا ہے لہٰذا اب میں ان کو چڑانے کے لیے بار بار زلفی بخاری کا نام لے رہی ہوں جس پر اینکر سمیت پروگرام میں موجود دیگر افراد نے بھی قہقہ لگایا۔ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اگر چاہتی ہے کہ پنجاب کی حکومت سے یہ کوئی ہمدردی دکھائیں تو عثمان بزدار کی جگہ یاور بخاری کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close