بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، وہ غیر ملکی ائیرلائن جس نے کرایوں میں بڑی کمی کر دی

دُبئی(پی این آئی) یو اے ای کی مشہور ایئر لائن فلائی دُبئی نے ان ہزاروں پاکستانیوں کو خوشخبری سُنا دی ہے جو چند روز میں پاکستان کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فلائی دُبئی کی جانب سے پاکستان شہروں سمیت دُنیا کے کئی دیگر شہروں کے لیے بھی ٹکٹس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ فلائی دُبئی کی جانب سے

کہا گیا ہے کہ دُنیا کے کچھ شہروں کے لیے کرایوں میں شاندار کمی کر دی گئی ہے جن میں متعدد پاکستانی شہر بھی شامل ہیں۔کئی ایشیائی شہروں کے لیے کرایہ 995 درہم تک کم کر دیا گیا ہے۔ جن پاکستانی شہروں کے لیے ٹکٹس کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے، ان میں کراچی، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان شامل ہیں۔ دُبئی کراچی جانے والوں کے لیے ٹکٹ 995 درہم میں دستیاب ہو گی۔دُبئی سے کوئٹہ جانے والوں سے 1,775 درہم وصول کیے جائیں گے۔ فیصل آباد کے لیے کرایہ 1,345 درہم جبکہ ملتان کا کرایہ 1,245 درہم ہوگا۔تاہم کرایوں میں کمی کی اس شاندار سہولت سے وہی افراد فائدہ اُٹھا سکیں گے جو اپنی ٹکٹس 28 دسمبر 2020ء سے قبل بُک کروائیں گے۔ فلائی دُبئی کی جانب سے ٹکٹس بک کروانے والوں کے لیے کورونا انشورنس بھی متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت اگر کسی مسافر کو فلائی دُبئی سے سفر کے بعد اگلے چند روز میں کورونا ہو جاتا ہے تو اسے مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی اور اس کے 14 روز کے قرنطینہ کے اخراجات بھی فضائی کمپنی ہی برداشت کرے گی۔فلائی دُبئی کی جانب سے رعایتی کرایوں کی اسکیم کے تحت لر (ایران) کا کرایہ 1,309درہم، بیرون کا کرایہ 1,405 درہم، خرطوم کا 1455 درہم، بخارسٹ 1,545 درہم اور استنبول کا 1,600 درہم مقرر کیا گیا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران فلائی دُبئی نے اسکندریہ، عمان، بیروت، بلغراد، استنبول، گروزنی، بخارسٹ، مالی، کیف، صوفیہ اور زنجیبار سمیت کئی ممالک کے لیے فلائٹ آپریشنز بحال کر دیئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close