کرپشن کے خلاف ایکشن جاری، نیب نے محکمہ خوراک کے افسران کے خلاف 62 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر کردیا

سکھر(این این آئی)سندھ بھر میں گندم اسکینڈل اور آٹا بحران والا معاملہ ،نیب نے محکمہ خوراک کے افسران کے خلاف 62 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر کردیا، تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں گندم اسکینڈل اور آٹا بحران والے معاملے پر نیب نے محکمہ خوراک کے افسران کے خلاف 62 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر

کردیاگذشتہ روز نیب عدالت میں جج فرید انور قاضی کی احتساب عدالت نے ریفرنس منظور کیا اور ریفرنس میں نیب نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سکھر رفیق راجپر سمیت 9 ملزمان کو نامزدکیا ہے واضع رہے کہ ریفرنس میں ملزمان میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ انیس الرحمن، ڈی ایف سی اقبال میمن، نظیر کاندھڑو اور دیگر شامل ہیں معزز عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت یکم جنوری تک ملتوی کر دی ہے ۔۔۔۔

سینئر ن لیگی پر انٹی کرپشن میں مقدمہ درج، الزام کیا ہے؟

ٹوبہ ٹیک سنگھ (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے سابق ایم پی اے چوہدری امجد علی پر انٹی کرپشن میں پرچہ درج کرلیا گیا ۔پولیس کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مطابق ملزم پر ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ریفرنس پر مقدمہ درج کیا گیا، ملزم کے بھائی اور محکمہ مال کے افسران بھی پرچے میں نامزد ہیں،ملزماننے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنا رکھی تھی۔ڈی سی کے مطابق ملزمان نے انڈسٹریل ایریا کیلئے مختص 79 کنال سے زائد رقبہ پرہاؤسنگ سوسائٹی بنائی۔ریفرنس کے مطابق ملزمان نے جعل سازی سے 43 کنال سے زائد رقبہ پلاٹس بنا کر بیچ دیا ہے، ملزمان نے جعل سازی سے سرکاری خزانے کو اربوں کا نقصان کیا۔اینٹی

کرپشن حکام کے مطابق ملزمان سے سرکاری زمین واگزارکر کے تاوان وصول کیا جائے گا۔۔۔۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے کا عندیہ دے دیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آئینی اعتبار سے اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اختیار وزیراعلیٰ کو حاصل ہے ، ضرورت پڑنے پر سندھ اسمبلی تحلیل بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت میں اخلاقی پستی نظرآتی ہے ، ہر حکومت میں بحران آتے ہیں مگر میری نظر میں سب سے بڑا بحران اخلاقیات کا ہے اس کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کی حکومت معالات کو سمجنھے میں بھی سست روی کا شکار ہے جب کہ وفاقی حکومت کو معاملات سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسمبلی رکنیت سے استعفٰی جمع کروادیا ، سید مراد علی شاہ نے اپنا استعفٰی پارٹی قیادت کو پیش کر دیا ، اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ شاہ نے کہا کہ اسمبلی رکنیت اور وزارت اعلیٰ پارٹی کی امانت ہے ، پارٹی کے فیصلوں کے تحت اسمبلی رکنیت چھوڑنے کو تیار ہوں ،

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ مراد علی شاہ نے بیرون ملک روانگی سے قبل پارٹی قیادت کو اپنا استعفٰی پیش کر دیا تھا ، پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بھی مراد علی شاہ کے استعفے کی تصدیق کر دی ہے۔اس ضمن میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 31 دسمبر سے پہلے پیپلزپارٹی کے استعفے آجائیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close