لاہور سے ن لیگ کے تمام اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے جمع کر وا دیئے، سیاسی میدان میں ہلچل

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے جاتی امراء میں لاہور کے ممبران اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور سے ن لیگی ممبران اسمبلی سے مریم نواز کی ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی ، جس میں تمام اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے نائب صدر ن لیگ کو جمع

کروادیے جب کہ ملاقات کے دوران مریم نواز نے شراء سے حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں لانگ مارچ کے حوالے سے 3 دن میں تجاویز بھی طلب کی ہیں اس سلسلے میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اراکین اسمبلی سے چند دنوں میں دوبارہ ملاقات بھی کریں گی۔ذرائع کے مطابق دوران ملاقات گفتگو میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ لاہور کا پی ڈی ایم جلسہ 3 کی بجائے شام 5 بجے شروع ہوا اس وقت تک جلسے میں شرکت کیلئے آئے ہوئے عوام سردی اور تاخیر کی وجہ سے تھک چکے تھے۔بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لانگ مارچ کیلئے تیار ہوجائیں اور اس سلسلے میں کارکنوں کے ساتھ رابطے کو موثر بنائیں ، لاہور جلسے نے کامیابی کے تام ریکارڈ توڑے ، مریم نواز کی جانب سے لاہور کے منتخب اراکین اسمبلی ، میئر اور ڈپٹی میئرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ، جس میں لاہور جلسے کی کامیابی پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر ن لیگ شہباز شریف کی طرف سے عہدیداران کی کاوشوں کی تعریف کی گئی جب کہ اجلاس میں پارٹی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کے ساتھ ساتھ افضل کھوکھر اور دیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ لاہور جلسے کی کامیابی کیلئے تمام لوگوں نے انتھک محنت کی ، آپ سب پارٹی کا سرمایہ ہیں ، لاہور کا جلسہ کامیاب بنانے پر مشکور ہوں ، آپ لوگ پارٹی کا فخر ہیں ، جلسے کی کامیابی زبردست موبلائیزیشن کا نتیجہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close