پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا، پاک بحریہ میں جدید بحری بیڑہ شامل کر لیا گیا

کراچی (پی این آئی) پی این ایس تبوک کو بحری بیڑے میں باقاعدہ شامل کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوی کا نیا جہازپی این ایس تبوک کراچی پہنچا ، جہاں پی این ایس تبوک کی بحری بیڑے میں باقاعدہ شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈکراچی میں منعقد ہوئی، نیول چیف محمد امجدخان نیازی تقریب کے مہمان

خصوصی تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تبوک کی تعمیر ڈامین شپ یارڈرومانیہ میں کی گئی جبکہ جہاز کی کمیشننگ کی تقریب نومبرمیں رومانیہ میں منعقد ہوئی۔ترجمان کے مطابق پی این ایس تبوک اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن،ڈیفنس سسٹم سیلیس ہے اور متعددنیول آپریشنزانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ہیلی کاپٹراورڈرون لیجانیکی صلاحیت رکھتا ہے۔اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ جہازکی شمولیت سے ملکی بحری حدود کا دفاع مزیدبہترہوگا۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پی این ایس یرموک بھی جولائی میں پاک بحریہ کیبیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔ پاک فوج ایکشن میں آگئی، دور تک مار کرنیوالےایئر ڈیفنس سسٹم کا عملی مظاہرہ گوجرانوالہ کے قریب پاک فوج کی جنگی مشقوں کا انعقاد، دور تک مار کرنیوالےایئر ڈیفنس سسٹم کا عملی مظاہرہ ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے گوجرانوالہ کے قریب جنگی مشقوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مشقوں میں ایئراسپیس مینجمنٹ سسٹم اور دور تک مار کرنیوالےایئر ڈیفنس سسٹم کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔مشقوں کے دوران انٹیگریٹڈ ائیرڈیفنس اور دیگرفضائی دفاعی ہتھیاروں کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کے قریب فوجی مشقوں کا دورہ کیا، ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ آرمی چیف اور فضائیہ چیف کو مشقوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس دوران آرمی چیف نے کہا کہ مستقبل میں میدان جنگ کے پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط تعاون ضروری ہے، اپنی عظیم قوم کی حمایت سے پاک فوج کسی بھی قسم کےخطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close