اسلام آباد (این این آئی) امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ رواں سال امریکہ نے قرض کی مد میں پاکستان کو 128ملین ڈالر کا ریلیف دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ قرض کی مد میں رواں سال امریکا نے پاکستان کو 128ملین ڈالر کا
ریلیف دیا، ریلیف جی 20 کے قرض میں معطلی کے پروگرام کے تحت دیا گیا ، دونوں ملک کوویڈ کے خلاف وسائل فراہمی کے کام کرتے رہیں گے۔یاد رہے رواں سال مئی میں پاکستان میں امریکی سفیر پال جانز نے کہا تھا کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے امریکا نے پاکستان کے لیے 6 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ، جس کا مقصد اسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے ہیلتھ ورکز کی تربیت میں اضافے کے ساتھ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا اور چوتھی موبائل لیب فراہم کرنا ہے تاکہ ان علاقوں میں ٹیسٹ کیے جاسکے جہاں کرونا مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔۔۔۔
مشکل وقت میں بڑا ریلیف، پاکستان پر ڈالروں کی بارش ، کتنے کروڑ ڈالرز دینے کی منظوری دیدی گئی؟
اسلام آباد(پی این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ اعلامیے کے مطابق قرض غریبوں کے تحفظ، صحت کی سہولتوں میں توسیع اور کوروناصورتحال کے دوران روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ہوگا۔صدر ایشیائی ترقیاتی بینک مساسوگااساکاوا کا کہنا تھا کہ مشکل صورتحال میں پاکستان کی مکمل مدد کا عزم رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایشیائی ترقیاتی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں جس کے تحت اے ڈی بی 30 کروڑ ڈالر قرض اور 50 لاکھ ڈالر امداد کی صورت میں دے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال مارچ میں بھی ایشیائی ترقیاتی بینک نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 20 لاکھ ڈالر کی امداد کی منظور دی تھی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں