بہاولنگر (این این آئی) حکومت نے بسوں‘ ویگنوں‘ ٹرینوں میں سفر کرنیوالے مسافروں کے ساتھ ساتھ عملہ کی انشورنس کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں حادثہ کی صورت میں انشونس کی رقم کمپنی ادا کرے گی ہر مسافر سے 10 روپے انشورنس کے نام پر ٹکٹ کیساتھ وصول کئے جائین گے ٹکٹ کے ساتھ ہر مسافر کا
نام رجسٹر میں درج کیا جائے گا حادثہ کی صورت میں مرنے والے مسافر کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے جبکہ زخمی کی حالت کے مطابق 1 لاکھ سے 3 لاکھ روپے تک کی ادائیگی انشورنس کمپنی کرے گی جس کیلئے حکومت نے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔۔۔۔
پمز کی نجکاری کے خلاف پمز ملازمین کا احتجاج 18 ویں روز داخل ہو گیا ہمیں احتجاج پر حکومت نے مجبور کیا، چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفند یار
اسلام آباد (این این آئی)ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف پمز ملازمین کا احتجاج 18 ویں روز داخل ہوگیا ۔فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر اسفندیار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز وزیراعظم نے پمز کے مسئلے پر بات کی، افسوس اس بات کا ہوا کہ ہمیں احتجاجی مظاہرین کہا گیا۔ ڈاکٹر اسفندیار نے کہاکہ ہم نے اپنی زندگیاں لوگوں کی۔جانوں کو بچانے میں وقف کر دی، ہمیں احتجاج پر لانے والی حکومت ہے۔ڈاکٹر اسفندیار نے کہاکہ ایسے قانون کو لاگو کیا جا رہا ہے جس سے پورا ہسپتال پرائیویٹ ہو جائے گا، وزیراعظم کو تمام تر معاملات سے آگاہ نہیں کیا گیا ۔ڈاکٹر اسفندیار نے کہا کہ وزیراعظم کو شاید نہیں پتہ کہ یہاں ٹھیکداری نظام متعارف کروایا جا رہا۔ ڈاکٹر اسفند یار نے کہاکہ حکومت اگر ریفارمز لانا چاہتی ہے تو ہم ساتھ ہیں، اڑھائی سال سے حکومت نے کیا کیا ہے جو آج بہتری ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ بورڈ اف گورننس کے تحت کیسے ہسپتال میں بہتری آئے گی، ان لوگوں کو بورڈ کا ممبر بنایا گیا جو سیاسی ورکر ہیں ، میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ کے تحت کوئی بھی ہسپتال کا ملازم نہیں رہے گا، ہم تمام ہسپتال کے ملازمین کہاں جائیں گے، ہسپتال کی نجکاری ملازمین سمیت غریبوں کے ساتھ بھی ظلم ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں