پمز کی نجکاری کے خلاف پمز ملازمین کا احتجاج 18 ویں روز داخل ہو گیا ہمیں احتجاج پر حکومت نے مجبور کیا، چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفند یار

اسلام آباد (این این آئی)ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف پمز ملازمین کا احتجاج 18 ویں روز داخل ہوگیا ۔فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر اسفندیار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز وزیراعظم نے پمز کے مسئلے پر بات کی، افسوس اس بات کا ہوا کہ ہمیں احتجاجی مظاہرین کہا گیا۔ڈاکٹر اسفندیار نے

کہاکہ ہم نے اپنی زندگیاں لوگوں کی۔جانوں کو بچانے میں وقف کر دی،ہمیں احتجاج پر لانے والی حکومت ہے۔ڈاکٹر اسفندیار نے کہاکہ ایسے قانون کو لاگو کیا جارہا ہے جس سے پورا ہسپتال پرائیویٹ ہو جائے گا، وزیراعظم کو تمام تر معاملات سے آگاہ نہیں کیا گیا ۔ڈاکٹر اسفندیار نے کہاکہ وزیراعظم کو شاید نہیں پتہ کہ یہاں ٹھیکداری نظام متعارف کروایا جا رہا۔ ڈاکٹر اسفند یار نے کہاکہ حکومت اگر ریفارمز لانا چاہتی ہے تو ہم ساتھ ہیں، اڑھائی سال سے حکومت نے کیا کیا ہے جو آج بہتری ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ بورڈ اف گورننس کے تحت کیسے ہسپتال میں بہتری آئے گی، ان لوگوں کو بورڈ کا ممبر بنایا گیا جو سیاسی ورکر ہیں ، میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ کے تحت کوئی بھی ہسپتال کا ملازم نہیں رہے گا، ہم تمام ہسپتال کے ملازمین کہاں جائیں گے، ہسپتال کی نجکاری ملازمین سمیت غریبوں کے ساتھ بھی ظلم ہے۔۔۔۔۔

میلوڈی چوک سے آبپارہ چوک تک بندسڑک کو جلد کھولا جائے،سردار یاسر الیاس خان، جی سکس مرکز میں فروٹ و سبزی مارکیٹ کو فعال بنایا جائے، عبدالرحمٰن خان، میاں اکرم فرید

اسلام آباد (پی این آئی) جی سکس مرکز میلوڈی مارکیٹ کی ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے صدر سید عادل انیس کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور چیمبر کے صدر سردار یاسر الیاس خان کو اپنی مارکیٹ کے اہم مسائل سے آگاہ کیا۔ زاہد بٹ سینئر نائب صدر، بلال خان سیکرٹری جنرل، راجہ کنور سکریٹری خزانہ، نعیم خان پریس سکریٹری اور دیگر وفد میں شامل تھے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر عبد الرحمن خان، چیئرمین فاؤنڈر گروپ میاں اکرم فرید، سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری، سابق نائب صدر محمد حسین اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ جی سکس مرکز میلوڈی مارکیٹ اسلام آباد کا ایک اہم تجارتی مرکز ہے لیکن عدم توجہ کی وجہ سے متعدد مسائل کا شکار ہے لہذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے میلوڈی مارکیٹ کی بہتر ترقی پر خصوصی توجہ دے تا کہ کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے۔ انہوں نے کہا کہ نیب آفس کیلئے سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے میلوڈی چوک سے آبپارہ چوک تک سڑک دونوں اطراف سے بند کی گئی ہے لیکن سڑک کی بندش سے تاجروں اور مسافروں کو مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایک فیصلے میں ایسی

تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کا حکم دیا تھا اور ضرورت اس بات کی ہے کہ سی ڈی اے ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کے لئے رکاوٹیں ہٹا کر مذکورہ بند سڑک کو جلد کھولنے کی کوشش کرے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آئی سی سی آئی میلوڈی مارکیٹ کے تاجروں کے مسائل حل کرانے کے لئے ایسوسی ایشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔ آئی سی سی آئی کے نائب صدر عبد الرحمن خان اور فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین میاں اکرم فریدنے کہا کہ میلوڈی مارکیٹ میں فروٹ اور سبزی مارکیٹ کے لئے بنیادی ڈھانچہ تیار ہے لہذا سی ڈی اے اس کو جلد فنکشنل بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے میلوڈی مارکیٹ کی خوبصورتی کو بہتر کرنے کیلئے درختوں کو کاٹنے اور پھولوں کے پودے لگانے پر توجہ دے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹریڈرز ویلفیئرایسوسی ایشن جی سکس مرکز میلوڈی مارکیٹ کے صدر سید عادل انیس صدر اور سیکرٹری جنرل بلال خان نے کہا کہ میلوڈی مارکیٹ میں بہت سی اسٹریٹ لائٹس طویل عرصے سے خراب پڑی ہیں لہذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے بغیر مزید تاخیر کے خراب سٹریٹ لائٹس کو جلد بحال کرے اور جہاں لائٹس نہیں ہیں وہاں نئی لائٹس لگائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جی سیکس مرکز میں سڑکیں اور فٹ پاتھ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں لہذا سی ڈی اے سڑکوں کی کارپٹنگ اور فٹ پاتھوں کو مرمت کرنے کی کوشش

کرے جس سے کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میلوڈی مارکیٹ میں پینے کے صاف پانی کے لئے ایک فلٹریشن پلانٹ کی ضرورت ہے اور مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے کو اس کی تنصیب کا بندوبست کرے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close