اسلام آباد (پی این آئی) موٹروے M-2 لاہور سے خانقاہ ڈوگراں تک شدید دھند کے باعث موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور درمیانی فاصلہ رکھیں۔سفر شروع
کرنے سے پہلے (NHMP Humsafar) اسمارٹ فون ایپلیکیشن ، ایف ایم ریڈیو 95 یا ہیلپ لائن130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔
حیات آباد میں اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح، وزیراعظم عمران خان نے اذان کے احترام میں خطاب روک دیا
پشاور (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے اذان کے احترام میں خطاب روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ اذان شروع ہو گئی۔ اذان شروع ہوتے ہی وزیراعظم عمران خان خاموش ہو گئے اور اذان کے احترام میں خطاب روک دیا۔خیال رہے کہ کل وزیراعظم عمران خان پشاور میں موجود تھے ۔وزیراعظم عمران خان نے حیات آباد میں اسپورٹس کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا۔ 10 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر اور سازو سامان سے آراستہ کئے جانے والے جم کا افتتاح بھی کیا۔ بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس ہالز کو قومی سطح کے معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔ حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں فٹ بال گراؤنڈ، سکواش کورٹ، واکنگ ٹریک، مارشل آرٹ ہال، تائیکوانڈو ہال و دیگر سہولیات بھی موجود ہیں، حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں خواتین کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ فٹنس جم، سوئمنگ پول کا بھی افتتاح کیا۔عمران خان کو نہ صرف ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر پر پیش رفت سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا بلکہ اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے کالام میں کرکٹ سٹیڈیم اور گراسی کرکٹ گراؤنڈ سوات کا بھی سنگِ بنیاد رکھا۔ وزیرِ اعظم نے اس موقع پر مقامی کھیلوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے کھیل جن کے حوالے سے پاکستان دنیا بھر میں جانا جاتا ہے ان کی ترقی کے لیے اقدامات
وقت کی اہم ضرورت ہیں، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پچھلی کئی دہائیوں سے کھیلوں کی طرف صحیح توجہ نہیں دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے آج پشاور میں حیات آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی 250 بستروں پر مشتمل ہے، کارڈیو و سکولر، سرجری اور علاج کی اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات موجود ہیں، امراض دل کے ہسپتال میں 6 جدید لیبارٹریاں، 6 آپریشن تھیٹرز ہیں، ابتدائی طور پر ہسپتال 140 بستروں، 3 لیبارٹریوں اور 2 آپریشن تھیٹرز کے ساتھ فعال ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں