استعفے بھی دیئے جائیں گے اور لانگ مارچ بھی ہوگا، ن لیگ نے نواز شریف کی واپسی کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف سرجری کے بعد جلد واپس آئیں گے ، استعفے بھی دیئے جائیں گے اور لانگ مارچ بھی ہوگا، سینیٹ الیکشن کا ہماری تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوام کے فیصلے کو تسلیم کیے بغیر یہ

ملک نہیں چل سکتا ، یہ تین سال سے میرے خلاف انکوائری کررہے تھے ، حالاں کہ میں نے اپنی تمام جائیداد ایف بی آر میں ظاہر کی ہوئی ہے ، اب مجھے منی لانڈرنگ کا نوٹس دیا گیا ہے ، کیوں نیب میں اپوزیشن کیخلاف جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں لیکن یہ جھوٹے مقدمے ہمیں نہیں روک سکتے ، پی ڈی ایم کی تحریک کا سینیٹ الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے سینیٹ الیکشن قبل ازوقت کروانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا، سینیٹ الیکشن مارچ کی بجائے فروری میں کروائے جائیں، سینیٹ الیکشن فروری میں کروانے کیلئے الیکشن کمیشن سے مشاورت کی جائے گی ، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلا س ہوا ، جس میں طے کردہ ایجنڈے کے علاوہ سیاسی ، معاشی اور کورونا وباء کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔کابینہ اجلاس میں آئندہ سینیٹ انتخابات قبل ازوقت کروانے پر بھی مشاورت کی گئی ، حکومت نے سینیٹ الیکشن فروری میں کروانے پر غور کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ الیکشن فروری میں کروانے سے متعلق الیکشن کمیشن سے مشاورت کیلئے رجوع کیا جائے گا ۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے آئینی اور سیاسی پہلوؤں پر بریفنگ دی ، جب کہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کابینہ میں تجاویز پیش کیں، تجاویز کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات میں پولنگ شوآف ہینڈ کے ذریعے کروائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں