شہباز شریف طاقتور حلقوں کی چوائس ہیں، جلد رہائی کی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی طاہر ملک کا کہنا ہے کہ کچھ دن بعد آپ سنیں گے کہ شہباز شریف کی ضمانت ہو گئی یا وہ اسپتال منتقل ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار طاہر ملک کا کہنا ہے کہ طاقتور حلقوں کو شہباز شریف اور آصف زرداری سوٹ کرتے ہیں۔یہ دونوں زرا نرم نرم اپوزیشن کرنے والی

شخصیات ہیں،مجھے لگتا ہے کہ کچھ دنوں میں یا تو شہباز شریف اسپتال منتقل ہو جائیں گے یا پھر ان کی ضمانت ہو جائے گی،شہباز شریف کی ضمانت میں بہت زیادہ امکانات موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ساری حکومت مریم نواز کو ناکام کرنے میں لگی ہوئی ہے لیکن کوئی پٹرول اور مہنگائی پر بات نہیں کرتا۔یہ جو حکومت اتنا شور مچا رہی ہے کہ مریم نواز فیل ہو گئی ہے۔اس کا ایک ہی مقصد ہے کہ شہباز شریف کو بلاؤ اور کوئی مک مکاؤ کریں۔،دوسری جانب سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے مابین ہونے والی ملاقات کا احوال بتا دیا ۔عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے مابین ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔ جس میں بلاول بھٹو نے خدشات کا اظہار کیا کہ ہمیں اُمید تھی کہ لاہور آپ کا قلعہ ہےاور آپ وہاں 30 سال سے اقتدار میں ہیں،حتٰی کہ شاہد خاقان پنڈی اور مری سے ہار گئے لیکن حمزہ شہباز نے انہیں یہاں سے کامیاب کروا دیا تھا، لیکن لاہور جلسہ ہماری اُمید کے مطابق نہیں تھا، جس پر کہا گیا کہ یہ سوال مریم سے کریں۔اس موقع پر شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے کہا کہ جن لوگوں نے آپ کو میرے پاس بھیجا ہے،پہلے ان سے کہیں کہ میرا جو کیس ہے اس میں جان نہیں ہے اسے ختم کریں۔ تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ جن کے کہنے پر آصف زرداری جن سے رابطے میں ہیں ان سے اب شہباز شریف کے بھی رابطے ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ شہباز شریف کو گرفتار نہیں کرنا چاہئیے تھا کیونکہ ایسا کرنے سے مریم نواز کے پاس وہ بیانیہ چلا گیا جس کے شہباز شریف مخالف تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close