شدید دھند کی وجہ سے ملک کا اہم ترین ائیرپورٹ پروازوں کیلئے بند کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) لاہور کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پروازوں کے لیے بند، شدید دھند کی وجہ سے پروازوں کا رخ دوسرے شہر موڑ دیا گیا، پنجاب کے دارالحکومت بری طرح متاثر۔ تفصیلات کے مطابق شدید دھند کی کڑاکے دار سردی نے پنجاب سمیت پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ شدید دھند کی وجہ سے

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر بہت بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ان شہروں میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا، لوگوں کی نقل و حرکت محدود ہو کر رہ گئی۔ خاص کر لاہور شہر میں انتہائی شدید دھند کی وجہ سے فضائی اور زمینی آمد و رفت معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔ بدھ کے روز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شدید دھند کے باعث متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوگئیں، کئی پروازوں کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا گیا۔بعد ازاں صورتحال مزید خراب ہوگئی اور حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی جس کے بعد ائیرپورٹ کو پروازوں کی آمد و رفت کیلئے بندکر دیا گیا ہے۔ لاہور ائیرپورٹ پر آنے والی اندرون ملک اور بیرون ملک کی پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا ہے، جبکہ بیشتر ائیرلائن نے اس صورتحال میں اپنی پروازیں ری شیڈول کر دی ہیں۔ 8 پروازوں کو منسوخ کردیا گیا جبکہ 6 تاخیر کا شکار ہوگئیں۔دھند کے باعث موٹر وے کو بھی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا گیا۔ بابو صابو، ٹھوکر نیاز بیگ، چوہنگ، مراکہ، مانگا منڈی کے مقام پر شدید دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے قومی شاہراہ کو بند کر دیا گیا۔ جبکہ لاہور شہر کی تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ لاہور کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پروازوں کے لیے بند، شدید دھند کی وجہ سے پروازوں کا رخ دوسرے شہر موڑ دیا گیا، پنجاب کے دارالحکومت بری طرح متاثر۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں