وزیراعظم عمران خان کا افغانی صدر اشرف غنی سے رابطہ، کیا بات چیت ہو ئی؟ تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کا افغانی صدر اشرف غنی سے رابطہ ، خطے میں پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور اشرف غنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل میں پیشرفت پر دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے

کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان تنازع کے سیاسی حل کیلئےپاکستان نے سہولت کاری کا کردارادا کیا ہے۔ پاکستان کی تمام افغان اسٹیک ہولڈرزتک رسائی امن عمل کیلئےکاوشوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نےجامع اور سیاسی تصفیےکی طرف پیشرفت کو یقینی بنانےکی کوشش کی،افغان طالبان کےسیاسی کمیشن کا حالیہ دورہ پاکستان اسی تناظرمیں ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد وزیراعظم کا سعودی شہزادہ کیساتھ ٹیلفونک رابطہ ، فرما نروا کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی شہزاد سلطان بن سلمان سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور سعودی بادشاہ سلمان بن عبد العزیز کیلئے نیک خواہشات کا اطہار کیا ہے ۔چیئرمین سعودی سیاحتی کمیشن شہزادہ سلطان بن سلمان نے وزیراعظم کو ٹیلیفون کیا۔ سعودی شہزادہ نے چیئرمین سلطان فاؤنڈیشن ڈاکٹر نعیم غنی کے انتقال پر اظہار افسوس بھی کیا۔ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close