لاہور (پی این آئی) انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کی جانب سے جاری سروے کے مطابق پاکستانیوں کی اکثریت چاہتی ہے کہ اپوزیشن اپنے جلسے ملتوی کردے ۔ تفصیلات کے مطابق 56 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ اپوزیشن کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے اپنے جلسے ملتوی کردے۔ انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ
نے نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق 23 فیصد نے جلسے جاری رکھنے کا کہا۔56 فیصد پاکستانی کورونا کیخلاف وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی سے بھی متاثر نظر آئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کے حوالے سے سینئرصحافی عمران خان کی جانب سے ٹوئٹر پر کروائے گئے سروے میں 87 فیصد لوگوں نے جلسے کو ناکام، جبکہ 7 فیصد نے کامیاب قرار دیا۔جبکہ سروے کے دوران 5 سے زائد فیصد افراد نے کہا کہ پی ڈی ایل کا جلسہ مناسب تھا۔سروے میں کل 35 ہزار افراد نے حصہ لے کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے گذشتہ روز لاہور میں مینار پاکستان میں جلسہ کیا ، اس جلسے کی میزبان مسلم لیگ ن تھی۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے مینار پاکستان میں جلسے کو تاریخ ساز جلسہ قرار دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ہزاروں کی گنجائش والے یادگارِ پاکستان پر 11 جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم جلسے میں 10 ہزار افراد بھی شرکت نہ کر سکے۔ کرونا وائرس شدت اختیار کرگیا، پہلی لہر میں محفوظ رہنے والے دوسری لہر کا شکار ہونے لگے، تشویشناک خبرآگئی ملک میں کورونا وائرس خطرناک شکل اختیار کرگیا ہے، اور اب کورونا وائرس ان علاقوں میں بھی پھیل رہا ہے جو پہلی لہر میں محفوظ رہے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے انکشاف کیا ہے کہ کوروناکی دوسری لہر تیزی سےپھیل رہی ہےاور اب کورونا اس بار ان علاقوں تک بھی پہنچ چکا ہے جو پہلی لہر کے دوران بچ گئے
تھے۔انہوں نے کہا کہ مثبت کیسز کا تناسب تقریباَ جون جیسی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا کیوں کہ ہمیں عالمی وباء کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پوری قوم کے تعاون کی ضرورت ہے ، جس کیلئے ضروری ہے کہ ماسک پہنا جائے ، ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں اور اجتماعات سے پرہیز کیا جائے ، شادی بیاہ کی تقریبات منانے پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن احتیاط ضرور کریں ، جس کیلئے شادی ہالز کے کمرے کھلے رکھیں اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر نے ملک بھر میں شدت اختیار کر لی ہے ، عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں گزشتہ 5 ماہ کے دوران آج سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں ، کورونا سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 105اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے 2 ہزار 731 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 10 ہوگئی اور پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 977 ہوگئی۔ ملک میں کورونا وائرس خطرناک شکل اختیار کرگیا ہے، اور اب کورونا وائرس ان علاقوں میں بھی پھیل رہا ہے جو پہلی لہر میں محفوظ رہے تھے ۔ مثبت کیسز کا تناسب تقریباَ جون جیسی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں