پٹرول کی قلت کا خطرہ، آل پاکستان آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت متعدد علاقوں کو سپلائی معطل

اسلام آباد(این این آئی)آل پاکستان آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کے لیے ہڑتال کردی جس سے راولپنڈی اسلام آباد سمیت متعدد علاقوں کو پٹرول و ڈیزل کی سپلائی معطل ہوگئی۔آئل ٹینکرز کے اوقات کار میں ردوبدل کے خلاف آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز نے ہڑتال کی ہے جس کے نتیجے میں پٹرول

پمپس پر پٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔آل پاکستان آئل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمان بٹ کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ نے دن میں آئل ٹینکرز کے داخلے پر پابندی عائد کی ہے جو قابل عمل نہیں، انتظامیہ سے مذاکرات بھی کیے اور سیکرٹری پٹرولیم کو خطوط بھی ارسال کیے لیکن کسی نے مسئلے کے حل کے لیے سنجیدگی نہیں دکھائی، موجودہ اوقات کی پابندی میں آئل ٹینکرز پٹرول ڈیزل سپلائی نہیں کرسکتے، مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کریں گے۔ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ جڑواں شہروں، آزادکشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد ایئرپورٹ اور پاور پلانٹس کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کردی ہے، آئل ٹینکرز مالکان اور کنٹریکٹرز آج روات ٹی چوک پر احتجاجی مظاہرہ بھی کریں گے۔۔۔۔۔

آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی، راولپنڈی میں محدود نقل وحرکت کا فیصلہ مسترد کردیا

اسلام آباد (این این آئی)آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے راولپنڈی میں محدود نقل وحرکت کا فیصلہ مسترد کردیا،محدود اوقات میں سپلائی کا مسئلہ حل کرائیں ورنہ ملک گیر ہڑتال کریں گے ،آل پاکستان آئل ٹینکرز

ایسوسی ایشن نے سیکرٹری پٹرولیم کو خط لکھ دیا،انتظامیہ نےرات 8 سے صبح 6 بجیتک ٹینکرز چلانیکیاجازت دی ہے، 8 گھنٹوں میں شہر بھر میں پٹرول پمپس پر سپلائی کرنا ممکن نہیں، انتظامیہ کے ساتھ معاملہ حل کرانے کیلئے وزارت پٹرولیم کردار ادا کرے، معاملہ حل نہ ہوا تو 16 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کریں گے۔۔۔۔۔

اور اب آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کیوں ہڑتال پر چلی گئی؟ کون سے مطالبات حکومت کے سامنے رکھ دیئے؟

اسلام آباد(پی این آئی)اور اب آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کیوں ہڑتال پر چلی گئی؟ کون سے مطالبات حکومت کے سامنے رکھ دیئے؟ آل پاکستا ن آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کردی،سینئر وائس چیئرمین شمس شاہوانی نے کہاہے کہ حکومت ہمارے مطابات پر نظرثانی کرے،مطالبات کی منظوری تک تیل کیسپلائی بند رہے گی ۔نجی ٹی وی کے مطابق آل پاکستا ن آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کردی،سینئر وائس چیئرمین شمس شاہوانی نے کہاہے کہ آج پورے ملک میں تیل کی ترسیل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہمارے مطابات پر نظرثانی کرے ،مطالبات کی منظوری تک تیل کی سپلائی بند رہے گی ،سینئر وائس

چیئرمین شمس شاہوانی کامزید کہناتھاکہ ہم نے حکومت سے بار بار مطالبہ کیا لیکن ہماری نہیں سنی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close