اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان کے بعدپیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں

کراچی (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں ، سندھ حکومت نے صوبائی اسمبلی کی 3 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے بھی معاملات کو حتمی شکل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی خالی نشستوں کے حوالے سے پیپلزپارٹی سانگھڑ ، عمر کوٹ اور ملیر میں ضمنی

انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دے گی۔بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس 17دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جس میں مشیر قانون سندھ مرتضیٰ وہاب سندھ حکومت کی نمائندگی کریں گے۔ یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے پہلے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ استعفے ایٹم بم ہیں، اپوزیشن ایٹم بم کااستعمال ملکر کرے گی،پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں ایک پیج پر ہیں، وزیراعظم ، اسپیکر اور وزیراعلیٰ سب کٹھ پتلی ہیں،ان سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، عمران خان ناجائز وزیراعظم کی کرسی سے مستعفی ہوجائیں۔انہوں نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں لیکن حکومت میں اہلیت نہیں وہ ملک چلا سکیں، قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ دونوں کو جیل میں ڈالا گیا ہے، ان پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا، صرف ذاتی عناد کی بناء پر دونوں کو جیل میں رکھا جارہا ہے ، جمہوریت اور پارلیمان میں حل اپوزیشن اور حکومت دونوں کی رائے اور مفاہمت سے نکالا جاتا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہ کہ عمران خان نے پہلے دن سے کہا کہ وہ پی ٹی آئی اور فیس بک کا وزیر اعظم ہے اس پر وہ خوش ہے، لیکن عوامی سائل کو حل نہ کرنا ناانصافی ہے ، پی ڈی ایم اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے ، ہماری جدوجہد اور زور اس پر ہے کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت بحال کریں، ایسا جمہوریت بحال کریں جو عوام کی نمائندہ حکومت ہوگی، شہبازشریف نے پہلی تقریر میں نیشنل چارٹرڈ کی بات کی، ملکر کام کرنے کی بات کی لیکن حکومت نے بات نہیں مانی بلکہ ان کا زور اس بات پر ہے کہ وہ اپوزیشن رہنماؤں کو جیل میں رکھے۔

close