پنجاب حکومت کا مؤقف مسترد، سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے 2 سال بعد محکمانہ کارروائی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے صوبائی ملازمین کے متعلق حکومت پنجاب کی اپیلیں مسترد کردیں۔پنجاب حکومت نے 15صوبائی ملازمین سے متعلق سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کررکھی تھیں جو بدھ کو مسترد کردی گئیں۔سپریم کورٹ کا 12صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر

کیا ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت کا وقت اور پیسا غیر ضروری طور پر ریٹائرڈ ملازمین کے پیچھے بھاگنے میں صرف نہ ہو۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے 2 سال بعد محکمانہ کارروائی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی ریٹائرمنٹ کے 2 سال کے اندر مکمل کرنا لازمی ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے مطابق پیڈا ایکٹ کے تحت محکمانہ کارروائی 2 سال میں مکمل کرنا لازمی ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا کہ حکومت مستقبل میں ریٹائرڈ ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی 2 سال کے اندر یقینی بنائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close