پارٹی میں 4سے 6 لوگ کس کھیل میں مصروف ہیں ن لیگ کے سینئر رہنما نے اندر کی خبر دیدی

لاہور(پی این آئی )قیادت کو بھی ایسے لوگوں کا علم ہے ،ہماری پارٹی کی اسٹیبلشمنٹ اب کمزور ہوگئی سعد رفیق کام نہ کرنیوالوں کو جانتے تھے ، مریم نے بات کو آگے بڑھایا۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہا ہے کہ

ہمارے 4سے 6افراد وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں،وکٹ کے دونوں اطراف کھیلنے والوں کا لیڈر شپ کو بھی علم ہے ۔ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاویدلطیف نے اس بات کااعتراف کیا کہ پارٹی اجلاس میں مریم نواز نے سزا اور جزا کی بات کی،مریم نواز نے کہا کہ اب احتساب ہوگا،ماضی میں بھی احتساب ہوتا رہا ہے ،ہماری پارٹی کے چار سے چھ لوگ وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کی اسٹیبلشمنٹ اب کمزور ہوگئی ہے ،لیڈرشپ بھی پارٹی میں احتساب کا عمل چاہتی ہے ،سعد رفیق کی جگہ کوئی بھی ہوتا تو ڈیوٹیاں نبھانے کی بات کرتا،سعد رفیق کام نہ کرنے والوں کو جانتے تھے ،اسلئے بات بھی کی،پارٹی کے اندر کام کرنیوالوں کو شکایت تھی جس کا اظہار خواجہ سعد رفیق نے کیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما کے مطابق سعد رفیق کی بات آگے بڑھاتے مریم نواز نے بھی کہا کہ اب احتساب ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close