لاہور( این این آئی )چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نے دوران سفر ٹرین ڈرائیورز اور اسسٹنٹ ڈرائیورز کے سمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی لگا دی،ریلوے ہیڈکوارٹر کی ہدایات پر ملک کی ساتوں ڈویژنوں نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سی ای او ریلوے دوران نے دوران سفر ٹرین انجنوں میں تصاویر، ویڈیوز اور ٹک ٹاک
بنانے کیخلاف ایکشن لیا ہے ، دوران سفر ٹرین ڈرائیورز کو سمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے ، احکامات کے مطابق دوران سفر ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور سمارٹ فونز استعمال نہیں کر سکیں گے۔ٹرین انجن کیبز کی تصاویر اور ویڈیو بنانے پر مکمل پابندی ہو گی، انجن آپریشن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر بھی پابندی ہو گی ،الیکٹرانک میڈیا کو بھی کسی قسم کی ویڈیوز اور تصاویر مہیا کرنے پر پابندی ہو گی، احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔۔۔۔
مینار پاکستان بارے حکومتی ادارے کی رپورٹ کے بعد عمران خان سو نہیں سکے؟ مفت روٹیاں کس کی بند ہو نے والی ہیں؟ عجیب و غریب دعویٰ کر دیا گیا
لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حکومتی ٹھگوں کا ٹولہ چار روز سے لاہور جلسے سے ہی باہر نہیں نکل رہا،جلسے کو ناکام قرار دینے والوں نے 5میٹنگز صرف ایک جلسے پر ہی کردی ہیں،ایک حکومتی ادارے نے عمران خان کو اجلاس میں بتایا کہ پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ 2011کے جلسے سے بڑا ہے جس کی وجہ سے عمران خان تین روز تک سو نہیں سکے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سلطنت شغلیہ کے درباری اور خوشامدی اب اپنے آقا کو جھوٹی رپورٹیں پیش کررہے ہیں،سلطنت شغلیہ کے درباری تیاری کرلیں ان کی مفت کی روٹیاں بند ہونے والی ہیں،پی ڈی ایم استعفے بھی دے گی اور لانگ مارچ بھی کرے گی ،پی ڈی ایم پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کی نمائندگی کررہی ہے ،پی ڈی ایم کا ایجنڈا صرف ملک میں ایک جمہوری اور با اختیار حکومت کا قیام ہے ،پی ڈی ایم اور پاکستان کے عوام کسی کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ شخص کو اب مزید برداشت نہیں کر سکتے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں