لاہور( این این آئی) محکمہ اینٹی کرپشن نے قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزارکر لی ۔ اینٹی کرپشن نے سرگودھا کی تحصیل ساہیوال سے 10 کنال 13 مرلہ سرکاری زمین واگزار کرا لی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس یک مطابق واگزار کرائی گئی زمین
کی مالیت ایک کروڑ ستائیس لاکھ سے زائد ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سعید خان نے محکمہ مال اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کاروائی کی۔ واگزار شدہ زمین مقامی نمبر دار کے حوالے کردی گئی۔ ڈی جی گوہر نفیس کے مطابق قابضین سے تاوان کی وصولی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ ۔۔۔۔
پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کے لیے بڑی اطلاع، نوجوانوں میں 2 ارب روپے کی تقسیم کا عمل مکمل، 2021 تک مزید 15 ارب تقسیم کرنے کا ہدف
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کا نوجوانوں کے لئے روزگار اور کاروبار کے مواقع بڑھانے کا پلان ،نوجوانوں میں دو ارب روپے کی تقسیم کا عمل مکمل،2021 تک مزید 15 ارب تقسیم کرنے کا ہدف مقر کرلیا گیا اور اس حوالے سے وفاقی حکومت کا کامیاب جوان پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ،پنجاب اور سندھ کے بعد کامیاب جوان پروگرام کی پختون خواہ میں بھی انٹری ڈال دی گئی ۔ معاون خصوصی عثمان ڈار کیمابق روزگار کی فراہمی کیلئے کامیاب جوان حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے،حکومت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے وسائل مہیاء کرے گی،10لاکھ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہمارا پہلا ہدف ہے۔عثمان ڈار نے کہاکہ اب تک 2 ارب روپے کی رقم نوجوانوں میں تقسیم کی جا چکی ہے،2021 تک مزید 15 ارب روپے ملک بھر کے نوجوانوں میں تقسیم ہوں گے۔عثمان ڈار نے کہاکہ وزیراعظم کا یہ منصوبہ نوجوانوں کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا،وزیراعظم کی ہدایت پر میرٹ اور شفافیت پر 100 فیصد عملدرآمد ہوا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں