مینار پاکستان بارے حکومتی ادارے کی رپورٹ کے بعد عمران خان سو نہیں سکے؟ مفت روٹیاں کس کی بند ہو نے والی ہیں؟ عجیب و غریب دعویٰ کر دیا گیا

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حکومتی ٹھگوں کا ٹولہ چار روز سے لاہور جلسے سے ہی باہر نہیں نکل رہا،جلسے کو ناکام قرار دینے والوں نے 5میٹنگز صرف ایک جلسے پر ہی کردی ہیں،ایک حکومتی ادارے نے عمران خان کو اجلاس میں بتایا کہ پی ڈی ایم کا

لاہور جلسہ 2011کے جلسے سے بڑا ہے جس کی وجہ سے عمران خان تین روز تک سو نہیں سکے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سلطنت شغلیہ کے درباری اور خوشامدی اب اپنے آقا کو جھوٹی رپورٹیں پیش کررہے ہیں،سلطنت شغلیہ کے درباری تیاری کرلیں ان کی مفت کی روٹیاں بند ہونے والی ہیں،پی ڈی ایم استعفے بھی دے گی اور لانگ مارچ بھی کرے گی ،پی ڈی ایم پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کی نمائندگی کررہی ہے ،پی ڈی ایم کا ایجنڈا صرف ملک میں ایک جمہوری اور با اختیار حکومت کا قیام ہے ،پی ڈی ایم اور پاکستان کے عوام کسی کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ شخص کو اب مزید برداشت نہیں کر سکتے۔۔۔۔۔

بے نظیر بھٹو کا یوم شہادت، پی ڈی ایم کی قیادت گڑھی خدا بخش میں اسٹیج لگائے گی

کراچی (این این آئی) شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک کے استحکام،جمہوریت کی بقا اور عوام کی خوشحالی کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ان خیالات کا اظہار پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کراچی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے مزید کہاکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی 27دسمبرکو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ پر وقار انداز میں منائیں گے اس سال محترمہ کے یوم شہادت کے موقع پر PDMقائدین 27دسمبر کو گڑھی خدابخش میں بڑا جلسہ عام سے خطاب کرینگے اور محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرینگے اس کے لئے کراچی سے پارٹی عہدیدران و کارکنان ریلیوں کی صورت میں لاڑکانہ روانہ ہونگے سعید غنی نے کراچی کے تمام اضلاع کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر بھر میں جنرل ورکرز اجلاس بلا کر کارکنوں سے رابطے تیز کریں پورے شہر میں پینا فلیکس اور تشہیری مہم کے ذریعے شہید بی بی کے پیغامات کو عوام تک پہنچائیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کراچی کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ضیاء اور مشرف آمریت کا مردانہ وار مقابلہ کیا ان کی بہادری کی مثال دنیا کی سیاسی تاریخ میں مشکل سے ملتی ہے آج ہم چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک بار پھر آمریت کی نئی شکل کے ساتھ مقابلہ کے لئے تیار ہیں اجلاس سے شہلا رضا ،مرزا مقبول احمد ،شاہدہ رحمانی ،امان اللہ محسود ،ذوالفقار قائم خانی ،ایم آصف خان ،خلیل ہوت ،شکیل چوہدری ،اسلم سموں ،ظفر صدیقی ،اقبال ساند ،ساجد جوکھیو ،کے علاوہ ضلعی دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close