اومنی گروپ کے لیے برا وقت، جعلی کاشتکار بنا کر سبسڈی کیس، احتساب عدالت کا 7 جنوری کو تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)اومنی گروپ کے خلاف جعلی کاشتکار بنا کر سبسڈی کیس میں احتساب عدالت نے 7 جنوری کو تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ بدھ کو ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کی ۔ چار اشتہاری ملزمان کی جائیداد ضبطگی کی رپورٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ

بتایاگیاکہ نہال انور نامی ملزم انتقال کر گئے اور ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے تمام ملزمان سات جنوری کو فرد جرم کیلئے طلب کرلیا ،ریفرنس کی سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔۔۔۔۔

بے نظیر بھٹو کا یوم شہادت، پی ڈی ایم کی قیادت گڑھی خدا بخش میں اسٹیج لگائے گی

کراچی (این این آئی) شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک کے استحکام،جمہوریت کی بقا اور عوام کی خوشحالی کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ان خیالات کا اظہار پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کراچی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے مزید کہاکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی 27دسمبرکو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ پر وقار انداز میں منائیں گے اس سال محترمہ کے یوم شہادت کے موقع پر PDMقائدین 27دسمبر کو گڑھی خدابخش میں بڑا جلسہ عام سے خطاب کرینگے اور محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرینگے اس کے لئے کراچی سے پارٹی عہدیدران و کارکنان ریلیوں کی صورت میں لاڑکانہ روانہ ہونگے سعید غنی نے کراچی کے تمام اضلاع کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر بھر میں جنرل ورکرز اجلاس بلا کر کارکنوں سے رابطے تیز کریں پورے شہر میں پینا فلیکس اور تشہیری مہم کے ذریعے شہید بی بی کے پیغامات کو عوام تک پہنچائیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی کراچی کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ضیاء اور مشرف آمریت کا مردانہ وار مقابلہ کیا ان کی بہادری کی مثال دنیا کی سیاسی تاریخ میں مشکل سے ملتی ہے آج ہم چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک بار پھر آمریت

کی نئی شکل کے ساتھ مقابلہ کے لئے تیار ہیں اجلاس سے شہلا رضا ،مرزا مقبول احمد ،شاہدہ رحمانی ،امان اللہ محسود ،ذوالفقار قائم خانی ،ایم آصف خان ،خلیل ہوت ،شکیل چوہدری ،اسلم سموں ،ظفر صدیقی ،اقبال ساند ،ساجد جوکھیو ،کے علاوہ ضلعی دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close