عدالت نے ن لیگیوں کو بڑا جھٹکا دیدیا، فیصلہ سنا دیا

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف درخواست خارج کردی گئی ،جسٹس چودھری مشتاق احمد نے رفافت علی ڈوگر کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے کہاکہ کسی متاثرہ شخص نے گرفتاری کے خلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع نہیں کیا،سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ میں

کہاہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمات درج کئے گئے،عدالت نے لیگی کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف درخواست خارج کردی۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے مینار پاکستان پرجلسہ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا اعلان کردیا تھا، وزیرقانون راجا بشارت نے کہا تھاکہ پی ڈی ایم نے آج غیرقانونی جلسہ کیا، مقدمہ ضرور درج ہوگا۔ انہوں نے پی ڈی ایم جلسے کے بعد معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہاتھا کہ حکومت نے تصادم سے بچنے کیلئے پی ڈی ایم کو جلسے سے نہیں روکا۔پی ڈی ایم نے آج غیرقانونی جلسہ کیا۔ اس لیے ان کیخلاف مقدمہ ضرور درج ہوگا۔ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے باشعور اور پڑھے لکھے باسیوں نے پی ڈی ایم کے جلسہ میں شرکت نہ کرکے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا۔لیڈر شپ شاہی محلوں میں زندگی گزار کر یا وراثت سے منتقل نہیں ہوتی، لیڈر پیدائشی ہوتا ہے جو قوم کو بحران سے نکالتا ہے۔ان نام نہاد لیڈروں نے کرونا وباء کے بحران کے دوران ملک کو مزید بحران میں دھکیلنے کی کوشش کی۔ زندہ دلان لاہور نے ان کے بیانیہ کو بڑی دھوم دھام سے دفن کر دیا۔ حکومت نے نہ کوئی رکاوٹ کھڑی کی، نہ کنٹینر لگائے، نہ پکڑ دھکڑ کی اور نہ تصادم ہوا۔ وزیر اعظم عمران خان کی فہم و فراست اور

وزیر اعلیٰ پنجاب کی اعلیٰ ظرفی نے پی ڈی ایم کی تصادم کی خواہش پوری نہ ہونے دی۔حکومت نے راجکماری کی داتا کی نگری کا امن تباہ کرنے کی خواہش کو ملیامیٹ کیا۔ عوام نے شاہی محل میں بیٹھی راجکماری کی آواز پر کان دھرنے کے بجائے جیل میں بیٹھے شہباز شریف کے خفیہ پیغام کی پاسداری کی۔ ن لیگ کے صدر پر بازی لینے کا شوق پارٹی کی نائب صدر کو لے ڈوبا۔ 150 ایکڑ میں سے صرف پانچ ایکڑ پر سیاسی تھیٹر لگایا گیا، 10 ہزار کرسیاں رکھ کر یہ وزیر اعظم پاکستان کا مقابلہ کرنے نکلے لیکن آج لاہور نے انکے سیاسی بیانئے کا جلوس نکال دیا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جس جلسہ کی آڑ میں یہ منتخب حکومت کو گرانے نکلے تھے عوام کی عدم دلچسپی نے انکے جلسہ کو مینار پاکستان کے ایک کونہ تک محدود کر دیا۔ حکومت نے اپوزیشن کے اس غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی۔ خلاف قانون اقدامات پر قانون اپنا راستہ خود لے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close