آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کی عدم منظوری، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے جڑواں شہروں کو تیل فراہمی بند کردی

اسلام آباد (این این آئی)آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کی عدم منظوری ،آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے جڑواں شہروں کو تیل فراہمی بند کردی ہے ،کشمیر اور گلگت بلتستان کو پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بھی روک دی گئی ۔نعمان بٹ سیکرٹری جنرل آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطابق آئل ٹینکرز نے اٹک ریفائنری

سے تیل کی فراہمی معطل کردی ہے، پی ایس او کے آئل ڈپوز سے تیل کی فراہمی روک دی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ مطالبات پورے ہونے تک پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بند رہے گی ۔سیکرٹری جنرل ائل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق راولپنڈی انتظامیہ نے آئل ٹینکرز کی نقل وحمل محدود کرنے کے احکامات دئیے تھے،انتظامیہ نے رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک تیل فراہمی کے احکامات جاری کئے تھے۔

ملک بھر میں تیل کی قلت کا خدشہ، کیماڑی آئل ٹرمینل میں آگ لگ گئی، تیل کی فراہمی معطل

کراچی (پی این آئی)ملک بھر میں تیل کی قلت کا خدشہ، کیماڑی آئل ٹرمینل میں آگ لگ گئی، تیل کی فراہمی معطل، کراچی میں کیماڑی پر واقع آئل ٹرمینل پر آگ لگ گئی جس کے سبب 4 افراد زخمی ہوگئے، آگ لگنے کے بعد کیماڑی آئل ٹرمینل سے پیٹرولیم مصنوعات کی ملک بھرمیں سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ کیماڑی پر آئل ٹرمینل میں آگ لگنے سے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں ، آئل ٹرمینل میں لگنے والی آگ کو 9 فائر ٹینڈرز بجھانے میں مصروف ہیں ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کیماڑی میں آئل ٹرمینل میں لگی آگ بجھانے میں معاونت کررہی ہے ، پاک بحریہ کی ٹیم اورفائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں حصہ

لے رہے ہیں۔سندھ رینجرز کے مطابق کیماڑی آئل ٹرمینل ون میں پیٹرول کے یونٹ میں آگ لگی ہے، آگ کی شدت زیادہ ہے، ریسکیو اداروں کیساتھ مل کر بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس اور مزید فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئی ہیں۔دوسری جانب آل پاکستان آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے حالات کی بہتری تک ملک کیماڑی آئل ٹرمینل سے پیٹرولیم مصنوعات کی ملک بھرمیں سپلائی معطل روک دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں