اسلام آباد (این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی اسپیڈایکس کوریئر سروس بند کردی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق اسپیڈ ایکس کوریئر سروس کی بندش سے پی آئی اے کے لاکھوں روپے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔اسپیڈایکس کے علاقائی منیجر کراچی محمد عمیر نے اعلیٰ حکام کو خط لکھا ہے جس کے مطابق
اسپیڈایکس کی اعلیٰ منیجمنٹ نااہل اور ادارے کے نقصان کی وجہ ہے۔خط کے متن میں اسپیڈایکس کو بند کرنے سے پہلے صارفین سے 2 کروڑ روپے ریکور نہ کرنے کا ذکر کیا گیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ اسپیڈایکس نے صرف کراچی سیکٹر میں صارفین سے جنوری میں 40 لاکھ سے زائد وصول کرنا تھے لیکن کمپنی بند ہونے سے پی آئی اے کو اپنی رقم صارفین سے وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔خط کے متن کے مطابق کورونا کے باعث اسپیڈایکس کے صارفین نے رقم کی ادائیگی کیلئے جنوری تک کا وقت مانگا تھا لیکن رقم کی ریکوری سے پہلے ہی پی آئی اے نے اسپیڈایکس کو 27 نومبرکوبندکردیا۔ذرائع نے بتایا کہ اسپیڈایکس نے دیگر سیکٹرز سے بھی کروڑوں روپے کی ریکوری کرنی ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں