کراچی(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی تحریک نے حکومت کو گھٹنوں کےبل گرا دیا ہے،خان صاحب کا اقتدار نہیں بچ سکتا،یہ تنہا ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی کےمطابق سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جو وزیراعظم این آر او کے طعنے دیتے
تھے، آج وہ این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں، وزیر خارجہ نےاپوزیشن سے این آر او کیلئے پریس کانفرنس کی،مذاکرات کا وقت تھا تو یہ آنکھیں دکھا رہے تھے،اب خیرات میں مذاکرات مانگ رہے ہیں، اب مذاکرات نہیں سلیکٹڈ وزیراعظم کا استعفی چاہیے،قوم جعلی مینڈیٹ والی اس حکومت کو مزید برداشت نہیں کر سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم اب روزانہ کئی کئی اجلاس بلا کر بچنے کی تدبیریں بنا رہے ہیں،خان صاحب کا اقتدار نہیں بچ سکتا، یہ تنہا ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن نے اسمبلیوں سے استعفے دیئے تو منظور ہونے میں کتنا وقت لگ سکتا ہے؟پیپلزپارٹی کو آئندہ الیکشن میں پنجاب میں کامیابی کی نوید سنا دی گئی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں آئندہ الیکشن میں جگہ بنا سکتی ہے، سیاست ایک دن کا کھیل نہیں ہے، کچھ بھی ہوجائے مولانا فضل الرحمان کی دال نہیں گلے گی،اپوزیشن استعفے دے گی تومنظور کرنے میں 6 ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی پھر بھی لاہوریوں نے پی ڈی ایم کو اچھا رسپانس نہیں دیا، اگر مولانا کے مدارس کے بچے نہ آتے تو جلسہ مزید پھیکا پڑ جاتا۔اپوزیشن نے لانگ مارچ کرنا ہے تو25 دسمبر کو کرلیں،اپوزیشن نے استعفے دینے ہیں تو ابھی دیں، ضروری نہیں ان کے استعفے آتے ہی منظور ہوجائیں گے،استعفے منظور کرنے میں 6ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔ابھی استعفے دینے اسلام آباد آجائیں ، حکومت اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا
استقبال کرے گی۔اپوزیشن سینیٹ الیکشن سے گھبرا رہی ہے۔ہم بھی اپوزیشن کو سرپرائز دیں گے، ہوسکتا ہے سینیٹ الیکشن مارچ کی بجائے فروری میں کروائے جائیں، اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے رابطہ کریں گے،بات چیت صرف عمران خان سے ہوسکتی ہے، عمران خان نے کہا ان لوگوں نے مجھ سے بات نہیں کرنی تو مجھے بھی کوئی شوق نہیں۔اپوزیشن کا مسئلہ کرپشن مقدمات ہیں،عمران خان حکومت چھوڑ سکتا ہے لیکن ان کو این آرا ونہیں دے گا۔پی ڈی ایم عمران خان کو شکست نہیں دے سکتی۔ آصف زرداری بچے سے تقریریں کروا رہے ہیں، دھرنوں اور لانگ مارچ سے حکومتیں نہیں جاتیں۔پی ڈی ایم کی تحریک بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں آئندہ الیکشن میں جگہ بنا سکتی ہے۔سیاست ایک دن کا کھیل نہیں ہے، سیاستدان بات چیت کے دروازے بند نہیں کرتے، کچھ بھی ہوجائے مولانا فضل الرحمان کی دال نہیں گلے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں