وزیراعظم کا سعودی شخصیت سے ٹیلی فونک رابطہ، کیا گفتگو کی گئی؟

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان اور سعودی شہزادہ سلطان بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعلقات کے

فروغ پر اتفاق کیا ہے۔۔۔۔

نواز شریف کی واپسی کیلئے وزیراعظم عمران خان کیا کرنے جارہے ہیں؟ ن لیگ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

لاہور ( پی این آئی)مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے کہاہے کہ نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے اہم پیشرفت ہے ، وزیراعظم عمران خان خود برطانوی ہم منصب اور حکومت سے رابطہ کریں گے ۔نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہناتھا کہ اپوزیشن کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ پچھلے سال یہ استعفیٰ مانگنے آئے تھے اور اب دینے کیلئے آ رہے ہیں ،قانون توڑنے والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑ ے گا ، ہم استعفوں کے معاملے پر ن لیگ والا کوئی کام نہیں کریں گے ، استعفیٰ دینے کا مطلب ہے کہ کوئی شخص استعفیٰ لکھے اور سپیکر کو دیں تو منظور ہو جائے گا ، جتنے استعفے آئیں گے اتنی سیٹیں پی ٹی آئی کو ملیں گی ، مہینہ مکمل ہونے دیں ،آپ کو خود پتا لگ جائے گا کہ ان کے کتنے لوگ استعفوں سے بھا گ گئے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ اگر اپوزیشن چاہتی ہے کہ آئینی طریقے سے کچھ کریں تو وہ عدم اعتماد کی تحریک لائیں اور اس کیلئے انہیں پارلیمنٹ میں آنا پڑے گا ،ایک طرف کہتے ہیں کہ ہم بات کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف یہ بتانے کو تیار نہیں کہ کس سے گفتگو کرنا چاہتے ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ حالات بہتر ہوئے تو جنوری میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close