مسیحی سرکاری ملازمین کو 20جبکہ باقی سرکاری ملازمین کو تنخواہیں کس تاریخ کوملیں گی؟ پنجاب حکومت نے اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) سرکاری ملازمین کو قبل از وقت تنخواہیں اور پنشن دینے کا اعلان، پنجاب حکومت کا صوبہ بھر کے تمام سرکاری ملازمین کو 31 جبکہ مسیحی برادری کے ملازمین کو 20 دسمبر کو تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے نئے سال کے آغاز سے قبل سرکاری

ملازمین اور پنشنرز کو خوشخبری سنائی گئی ہے۔یکم جنوری کو بینک تعطیل جبکہ دو اور تین جنوری کو ہفتہ اور اتوار ہونے کی وجہ سے پنجاب حکومت نے تنخواہ اور پنشن 31 دسمبر تک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے کرسمس کی وجہ سے مسیحی برادری کے ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہ اور پنشن 20 دسمبر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو مرا سلہ جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نےاصولی فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ برس سے سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کے موجودہ نظام کی جگہ نیا نظام متعارف کرایا جائے گا اور پنشن کی نئی کنٹربیوٹری فنڈ سکیم کا اطلاق نئے بھرتی ہونیوالے سرکاری ملازمین پر ہوگا اس سے موجودہ سرکاری ملازمین متاثر نہیں ہونگے ، نئے نظام پر پے اینڈ پنشن کمیشن کام کررہا ہے، کمیشن کی نئی سربراہ سابق وفاقی سیکریٹری نرگس سیٹھی کو تعینات کیا گیا ہے ، وزارت خزانہ کے معتبر ذرائع کے مطابق موجودہ سرکاری ملازمین کیلئے پے اینڈ پنشن کا موجودہ نظام جاری رہے گا اور موجودہ سرکاری ملازمین متاثر نہیں ہونگے تاہم نئے بھرتی ہونیوالے سرکاری ملازمین کیلئے پنشن فنڈز تشکیل دیا جائے گا یہ فنڈ کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ کہلائے گا، اس فنڈ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے بھی رقم شامل کی جائے گی، کنٹریبویٹری

پنشن فنڈ میں حکومت کی جانب سے بھی سیڈ منی رکھی جائے گی جبکہ سرکاری ملازمین کی جانب سے دو طرح کی پنشن کیلئےکنٹربیوشن میکنزم ہونگے ، ایک کنٹربیوشن براہ راست پنشن فنڈ میں جائے گی جبکہ دوسری کنٹری بیوشن سرکاری ملازمین کے اپنے اکائونٹ میں جمع ہوگی جو ریٹائرمنٹ کے وقت اس کو پنشن کی مد میں جاری کر دی جائیگی ، ذرائع کے مطابق پنشن فنڈ کی رقم سے سرمایہ کاری بھی کی جائے گی تاکہ اس میں اضافہ ہو اور پنشن کا براہ راست بوجھ قومی خزانے پر ختم کیا جائے، ذرائع کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن کا بل 470ارب روپے ہے اور تنخواہوں سمیت 1100ارب روپے کا قومی خزانے پر بوجھ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close