لانگ مارچ تک مریم نواز کی ریلیاں، ن لیگ نےبھرپور سیاسی سر گرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا، وجہ کیا بنی؟ لانگ مارچ تک مریم نواز ریلیوں کی قیادت اور جلسے منعقد کریں گی پارٹی رہنمائوں کو بھی لانگ مارچ تک کارکنوں کو فعال رکھنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ،جاتی امراء رائے ونڈ میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی ڈی ایم کی تحریک کو کسی تعطل سے بچانے کیلئے بھرپور سیاسی سر گرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے ،لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کے فیصلے تک بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی جس کے تحت مریم نواز پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کے مختلف علاقوں میں

ریلیوں کی قیادت اور جلسے منعقد کریں گی ، پارٹی رہنمائوں کو بھی لانگ مارچ تک کارکنوں کو فعال رکھنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی نائب صد رمریم نواز کی زیر صدارت جاتی امراء رائے ونڈ میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پرویز رشید، خواجہ محمد آصف، سردار ایاز صادق ،خواجہ سعد رفق، مریم اورنگزیب سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں لانگ مارچ سے قبل عوامی رابطہ مہم شروع کرنے پر مشاورت کی گئی جس کا مقصد پی ڈی ایم کی جاری تحریک کا جوش و ولولہ بر قرا ررکھنا ہے ۔ اجلاس میں اس تجویز پر غور کیا گیا کہ مریم نواز پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کے مختلف علاقوں میں موثر عوامی رابطہ مہم شروع کریں گی جس میں ریلیوںاور جلسوں سمیت احتجاج کے آپشنز پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے لیگی رہنمائوں کو بھی پارٹی کارکنوں کو لانگ مارچ تک فعال کرنے کا ٹاسک سونپ د یا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز بہاولپور،بہاولنگر،خانیوال،ملتان،لیہ،ڈیرہ غازی خان،گوجرانوالہ،نارووال،سیالکوٹ،سرگودھا اورقصور سمیت دیگر شہروں میں عوامی رابطہ مہم شروع کریں گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مینار پاکستان کی کامیابی پر لاہور میں اظہار تشکر ریلی نکالنے پر بھی غور کیا گیا تاہم اس کا حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔۔۔۔

مریم نواز نے 13 دسمبر کے جلسے سے پہلے ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کر لیا،

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 13دسمبر کو لاہور کے جلسے میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہوگا، اراکین اسمبلی اور رہنما عوام سے رابطے جاری رکھیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں رانا ثنا اللہ خان ، پرویز رشید ، خواجہ سعد رفیق ، سردار ایاز صادق، سائرہ افضل تارڑ، رانا مشہود بھی موجود تھے۔ اجلاس میں جلسے کی تیاریوں ،حکومت کی ممکنہ رکاوٹوں اور آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے سے پہلے ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مریم نوازریلیوں کی صورت میں مختلف حلقوں کادورہ کریں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close