پنجاب کابینہ میں دو نئے وزراء شامل، کون کون شامل، کون سے محکمے ملیں گے؟

لاہور(این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے 2اراکین پنجاب اسمبلی سے صوبائی وزیر کا حلف لیا جبکہ تقریب حلف برداری میں صوبائی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سمیت تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی،چیف سیکرٹری او ر آئی جی پنجاب سمیت دیگر کی شر کت ۔گور نر پنجاب اور دیگر نے

دونوں صوبائی وزراء کو مبارکباد دی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز گور نر ہائوس لاہور میں ہونیوالی تقریب حلف برداری میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف کے سید یاور عباس بخاری اور خیال کاسترو سے صوبائی وزیر کا حلف لیا جبکہ اس موقعہ پر صوبائی مشیر ڈاکٹر فردو س عاشق اعوان ،تحر یک انصاف کے ایم این اے فر خ حبیب ،فیض اللہ کامکوں ،ایم پی اے سعدیہ سہیل، پولٹیکل سیکرٹری ٹو گور نر پنجاب میاں کاشف اقبال ،آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر بھی شر یک ہوئے۔ تقر یب حلف برداری کے بعد نئے صوبائی وزراسید یاور عباس بخاری اور خیال کاسترو نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات بھی کی۔پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ 31دسمبر تک اپوزیشن کے استعفے جمع ہوں گے اور نہ ہی حکومت اپوزیشن کے ہاتھوں کسی صورت بلیک میل ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں5سال کا مینڈ یٹ دیا ہے اور اپوزیشن کے تمام تر عزائم کے باوجود حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر یگی اورعام انتخابات 2023میں ہی ہوں گے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے مشکل تر ین حالات کے باوجود پاکستان معاشی میدان میںجس کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے پاکستان کا کامیابی سے آگے بڑ ھنا

ہضم نہیں ہورہااس لیے وہ حکومت کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن یہ لوگ پہلے کامیاب ہوئے اور نہ آئندہ ہوں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت معاشی سمیت تمام سیکٹر زمیں ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے کے ساتھ ساتھ عوام سے کیے جانیوالے وعدوں کو بھی پورا کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں