تلخیوں میں شدت آنے لگی، ترجمان حکومت پنجاب نے کوٹ لکھپت جیل کو اپوزیشن کی اصل جگہ قرار دے دیا

لاہور( این این آئی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بلاول صاحب آپ شہباز شریف سے جس جگہ ملاقات کر کے آئے ہیں اپوزیشن کی اصل جگہ یہی ہے، آپ کے ادوار میںعوام کی قسمت میں غریب ہونا ہی لکھا تھا لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے اس روایت کو بدلا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے

کہا کہ پی ڈی ایم کے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کی التجائیں کرتے کرتے انشا اللہ 2023آ جائے گا،آپ کی من کی مرادیں کبھی پوری نہیں ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی طرح کا بحران نہیں البتہ کرپشن کرنے والوں کی بیروزگاری کابحران ضرور شدید ہو گیا ہے او روہ در بدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر آپ کے لوگ آپ کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں،بالآخر جیت عوام کی ہو گی ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close