پیپلز پارٹی کے اہم رہنما نے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا ‎

کراچی(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم رہنما نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا ۔ پیپلزپارٹی سے نالاں رکن سندھ اسمبلی علی نواز مہر کا پارٹی کی ہدایت کے باوجود اپنا استعفیٰ بلاول ہاؤس میں جمع کرانے سے انکار کر دیا۔ قومی موقر نامے کے مطابق

علی نواز مہر سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 21 سے منتخب ہوئے تھے ۔گھوٹکی سے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے موقع پر ان کے پارٹی کے ساتھ سنگین سیاسی اختلافات پیدا ہوگئے تھے اور انہوں نے ضمنی الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی کے امیدوار کی کھلے عام مخالفت کی تھی ۔پیپلزپارٹی نے اپنے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے استعفے طلب کئے ہیں۔علی نواز مہر کو خدشہ ہے کہ اگر انہوں نے استعفیٰ پیش کیا تو کہیں اسے منظور نہ کرادیاجائے ۔پیپلزپارٹی بھی علی نوازمہر کو ڈی سیٹ کرانے کے لئے کوشش کرتی رہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close