اسلام آباد (پی این آئی )علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اسلام آباد مارچ کو روکنےکیلئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ہی کافی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نےکہا ہے کہ اپوزیشن میں ابھی تک اس
بات کا اتفاق نہیں ہو سکا ہے کہ کس نے استعفے دینے ہیں تاہم سینٹ الیکشن اپنے وقت پر ہی ہونگے ۔ ان کا کہنا تھاکہ اسلام آباد مارچ روکنے کے لیے ایک شیخ رشید ہی کافی ہیں جنوری میں مہنگائی مزید کم ہو گی۔ اپوزیشن کی طرف سے استعفے آئے تو دیکھا جائے گا۔قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرقِ وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سر زمین پر مسلسل حملے قابلِ مذمت اور قابلِ افسوس ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرقِ وسطیٰ حافظ محمد طاہر محموداشرفی نے اپنے بیان میں کہاکہ سعود عرب، کی سلامتی اور استحکام ہر مسلمان کو عزیز ہے، ارضِ حرمینِ شریفین مسلمانون کی وحدت اور عقیدت کا مرکز ہے۔حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ سعودی عرب کی سلامتی اور استحکا م کے لیے ہم سعودی قیادت اور عوام کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں