اہم ترین قومی ادارے میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا، تفصیل جانیئے

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات21 دسمبر تا 3 جنوری ہوں گی جبکہ تعطیلات کے دوران عدالتیں کھلی رہیں گی۔سپریم کورٹ میں 21 تا 24 دسمبر دو بینچ کیسز کی شنوائی کریں گے۔رجسٹرار کے

مطابق21تا 24 جنوری سپریم کورٹ کے 2 بینچ کراچی اور ایک لاہوررجسٹری میں ہوگا۔۔۔۔

پاکستان میں7 سیٹر سستی ترین ایس یو وی ڈی ایف ایس کے گلوری 580، 20 دسمبر کو لانچ کی جائیگی

لاہور( این این آئی)پاکستان میں7 سیٹر سستی ترین ایس یو وی ڈی ایف ایس کے گلوری 580، 20 دسمبر کو لانچ کی جائیگی ، ریگل آٹو موبائلز کی جانب سے پاکستان میں سستی ترین ایس یو وی ڈی ایف ایس کے گلوری 580، 20 دسمبر کو لانچ کی جائے گی ۔ریگل آٹو موبائلز کی سات سیٹر 1.5 ایم ٹی(مینوئل) کی قیمت 37 لاکھ 50 ہزار، 1.5 سی وی ٹی 40 لاکھ، 1.8 سی وی ٹی 41 لاکھ 50 ہزار اور سرفہرست گلوری 580 پرو 1.5 ٹربو کی قیمت 44 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔نئی ایس یو وی کا کیا کی اسپورٹ ایج، ایم جی موٹرز کی ایم جی ایچ ایس اور ہنڈائی کی ٹکسن سے مقابلہ متوقع ہے۔ ریگل آٹو موبائلز کے سی ای او محمد عدیل عثمان کا دعوی ہے کہ یہ گاڑی ہماری حریف کمپنیوں کی گاڑیوں سے بہتر ہوگی، کمپنی کو لانچنگ سے قبل ہی ایک ہزار گاڑیوں کے آرڈرز بھی موصول ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایف ایس کے گلوری کو اپنی حریف گاڑیوں پر ایک اور سبقت حاصل ہے، یہ تمام گاڑیاں 5 سیٹر ہیں جبکہ ہماری گاڑی 7 سیٹر ہے۔ جے ایس گلوبل کے سینئر ریسرچ انالسٹ احمد لاکھانی نے گفتگو میں کہا کہ ہونڈا کی ایک کار بی آر وی سات سیٹر گاڑی ہے تا ہم اسے چھوٹے انجن سائز اور باڑی کی ساخت کے باعث اوپر ذکر کی گئی ایس یو ویز میں شمار نہیں کیا جاسکتا، یہ ایک کومپیکٹ یوٹیلٹی وہیکل کہی جاسکتی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close