وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا

لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے، دو وزراء یاور بخاری اور خیال کاسترو کو وزارتیں دی جائیں گی،عون چودھری کو اسپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید دو وزراء کو کابینہ میں شامل

کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب کابینہ میں شامل کیے جانے والے دونوں وزراء کے قلمدان کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔یاور بخاری اور خیال کاسترو کو پنجاب میں صوبائی وزیر بنایا جائےگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو اعتماد میں لے لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس میں ہوگی جہاں پر گورنر پنجاب حلف لیں گے۔ اسی طرح عون چودھری کو وزیراعلیٰ پنجاب کا اسپیشل کوآرڈینیٹرلگا دیا گیا ہے۔ عون چودھری سیاسی امور کے اسپیشل کوآرڈینیٹر ہوں گے۔ عون چودھری کی بطور اسپیشل کوآرڈینیٹر تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی صحافی کالونی ہربنس پورہ آمد،،وزیر اعلی عثمان بزدار نے صحافی کالونی کے ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ بولےلاہوریوں نے پی ڈی ایم کے جلسے کو ناکام بنا کر اچھاکیا، اس پر لاہوریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کا اعلان کیا۔ سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور نے ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ایل ڈی اے، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سیکرٹری بابر ڈوگر، دیگر عہدیداران اور صحافیوں کی بڑی تعداد بھی

اس موقع پر موجود تھی۔ وزیر اعلیٰ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ صحافی کالونی میرا گھر ہے، صحافی کالونی فیز ٹو پر بہت جلد کام شروع کر دیں گے۔ صحافیوں کو صحت کارڈ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی تعمیرو ترقی کے منصوبوں پر تیزی سے کام کررہے ہیں، زبانی نہیں عملی کام ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہوریوں نے پی ڈی ایم کے جلسے کو ناکام بنا کراچھا کیا ہے۔ اس پر لاہور کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جلسے کا انعقاد غیرقانونی اور غیر اخلاقی اقدام ہے، کورونا سے اموات ہورہی ہیں اور اپوزیشن کو جلسوں کی پڑی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں