لاہور(پی این آئی)مریم نواز نے اپنی ناکامی تسلیم کر لی، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کی کوشش تھی کہ مینار پاکستان جلسے میں 5 لاکھ کارکن جمع ہوتے تاہم ایسا نہیں ہو سکا، جن لوگوں نے ذمہ داری ادا نہیں کی ان سے پوچھا جائے گا۔مسلم لیگ (ن)کی سینٹرل ایگزیکٹو ، سینٹرل
ورکنگ کمیٹیوں، اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کچھ لوگوں نے جلسے کے حوالے سے پوری ذمہ داری نہیں نبھائی۔خواجہ سعد رفیق نے پارٹی تنظیم میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ سزا ء اور جزا کاعمل ہونا چاہیے،جن لوگوں کو جلسے کی ذمہ داریاں دی گئیں، ان میں سے کچھ نے پوری ذمہ داری نہیں نبھائی۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ جنہوں نے ذمہ داری نہیں اٹھائی ان سے سوال کیا جائے گا۔ جن لوگوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہمارا مقابلہ صرف عمران خان سے نہیں، سٹیبلشمنٹ سے بھی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پارٹی میں جونیئر ہونے کے باوجود آپ لوگوں نے جو مجھے عزت دی میں اسے بھول نہیں سکتی۔ پی ڈی ایم کے فیصلے کے بعد استعفے کب استعمال کرنے ہیں آپ سے مشاورت کی جائیگی۔ہماری کوشش تھی کہ مینار پاکستان جلسے میں پانچ لاکھ افراد جمع ہوتے جو نہ ہو سکے۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف نے جلسہ بارے مریم نواز کی تعریف کی۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جلسہ کے انعقاد میں آپ نے بہت متحرک کردار ادا کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ عوام کو جس طرح آپ نے موبلائیز کیا، وہ قابل تعریف ہے۔ مسلم لیگ (ن)سندھ کے صدر محمد شاہ نے کہا کہ مریم صاحبہ،آپ کی شکل میں ہمیں فاطمہ جناح اور بینظیر بھٹو نظر آتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں