مریم اورنگزیب کی شکایت پر کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، سوشل میڈیا پر غیراخلاقی ٹرینڈز کے خلاف ایف آئی کا ایکشن

لاہور (این این آئی) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے خواتین، سیاسی شخصیات کے خلاف غیراخلاقی ٹرینڈ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی شکایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں

لے لیا، دونوں ملزمان عاصم خان اور فخر علی خان، خواتین اور سیاسی شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پرغیراخلاقی ٹرینڈز بناتے تھے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان سے ڈیٹا بھی برآمد کرلیا۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ کارروائی ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی شکایت پر عمل میں لائی گئی ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں گرفتار ملزمان سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے خواتین، سیاسی شخصیات کے خلاف غیراخلاقی ٹرینڈ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی شکایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا، دونوں ملزمان عاصم خان اور فخر علی خان، خواتین اور سیاسی شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پرغیراخلاقی ٹرینڈز بناتے تھے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان سے ڈیٹا بھی برآمد کرلیا، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ کارروائی ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی شکایت پر عمل میں لائی گئی ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں گرفتار ملزمان سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے میرپورخاص میں کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر 150 سے زائد اکاؤنٹ بنا رکھے تھے، ملزم خواتین کی تصاویریں، اکاؤنٹ ہیک کرکے بلیک میل کرتا تھا،حکام کے مطابق ملزم چیٹ ایڈٹ، سی ایل آئی تبدیل کی ٹیکنالوجی استعمال کرتا تھا، راولپنڈی کی رہائشی ملزم نے ایرانی، افغانی خواتین کو ہراساں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close