جلسے میں پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد کہا، ہم جو کہہ رہے ہیں یہ نہ میاں کا اورنہ ہی محمود کا ایجنڈا ہے، یہ محمد علی جناح کا ایجنڈا ہے محمود خان اچکزئی کا مؤقف

لاہور(این این آئی)پشتونخواہ عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ میں نے مینار پاکستان جلسے میں لاہوراور پنجاب کے عوام سے متعلق دئیے گئے بیان کے حوالے سے معذرت کا کوئی ٹوئٹ جاری نہیں کیا ،میں نے جلسے میں پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد کہا، جب ملک میں آئین کی بالا دستی

نہیں ہو گی تو کون پائندہ باد کہے گا ۔ جاتی امراء رائے ونڈ میں پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں نے مینا رپاکستان پر تاریخ بیان کی ہے ، ایک آدمی توتلا تھااس کا خدا داد تھا ،اس نے ابھی خدا کہا اور لوگوں نے اسے مارنا شروع کیا ، خداکے بندوں اسے داد تک پہنچنے دو ، میں لاہور میں جب تقریر کر رہا تھا تو باربار بجلی بند ہو رہی تھی ۔ایک دوست نے کہا میاں صاحب جو فرما رہے ہیں اس کیلئے محموداچکزئی انہیں مشورے دیتا ہے ۔مینار پاکستان پر ایک قرارداد درج ہے ، ہم جو کہہ رہے ہیں یہ نہ میاں کا اورنہ ہی محمودکاایجنڈا ہے یہ محمد علی جناح کا ایجنڈا ہے ، آئین کی تشریح عدلیہ کرتی ہے ۔ قاضی فائز عیسی سے پوچھ لیں، اطہر من اللہ سے پوچھیں کہ پی ڈی ایم جو مطالبات کر رہی ہے کیا وہ آئین کے مطابق ٹھیک ہے ۔میں نے جلسے میں کہا لاہوریوں آپ نے ہمیں عزت دی ، آپ سے کچھ وعدے کرنے آئے ہیں اور کچھ وعدے لینے آئے ہیں ۔پاکستان بننے کے بعد خان عبدا لغفارخان نے تمام پشتونوںاوربلوچوں کی طرف سے قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر اس ملک سے وفاداری کا حلف دیا لیکن اس اعلان کو کوئی اہمیت نہ دی گئی ۔ ہفتے کے اندران کی اسمبلی کو توڑدیا گیا اورسال بعد بھابڑہ کے میدان میں خون کی ہولی کھیلی گئی ، لیاقت باغ میں ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا، اس کے بعد ہمارے سا تھ اوربلوچوں کے ساتھ جو کچھ ہوا ۔ میں نے کہا کہ ہم یہاں آئے ہیںہم ان سب کو بھولنا چاہتے ہیں،اگرواقعی لاہوروالوں نواز شریف اور اس کی بیٹی کے سلوگن کے ساتھ ہو کہ ملک میںآئین کی بالا دستی ہو گی میں نے کلمہ پڑھ کر کہ بلوچی،سندھی،سرائیکی پشتون ہم آپ کے ساتھ آخر ی دم تک رہیں گے۔ آئین ایک سماجی معاہدہ ہے جس نے تمام صوبوں کو اکٹھاکیا ہوا ہے آپ جب اسے نہیں مانیں گے تو ملک کی بنیادی ہل جائیں گی ۔میں نے پاکستان زندہ باداورپاکستان پائندہ باد کا نعرہ لگایا، ایسا پاکستان جس میں آئین کی بالا دستی نہیں ہو کون پائندہ کہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close