اس ملک سے بڑھ کر اور کچھ نہیں، بہت ہوگیا اب مزید نہیں، شیخ رشید کا نواز شریف کو بطور وزیر داخلہ پیغام، ملکی اداروں کے خلاف بولنا آپ کے ہر ایجنڈے کا حصہ ہوتا ہے

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بطور وزیر داخلہ پیغام ہے بہت ہوگیا اب مزید نہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مسلح افواج کے بارے میں نااہل سزا یافتہ اور مفرور غیر ذمہ دارانہ گفتگو کرتے ہیں، نواز شریف کو بطور وزیر داخلہ پیغام ہے کہ بہت ہوگیا

اب مزید نہیں، ملکی اداروں کے خلاف بولنا آپ کے ہر ایجنڈے کا حصہ ہوتا ہے، اس ملک سے بڑھ کر اور کچھ نہیں۔۔۔۔

میرے کان میں یہ بات بتا دیں، وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن سے دلچسپ سوال کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کو پیشکش کی ہے کہ وہ ان کے کان میں بتادیں کہ انہوں نے کس کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے کہتے ہیں کہ انہوں نے حکومت سے مذاکرات نہیں کرنے، اگر انہوں نے ہمارے ساتھمذاکرات نہیں کرنے تو کیا پھر فرشتوں سے کرنے ہیں؟ یہ میرے کان میں بتادیں کہ انہوں نے کس کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سردی بہت ہے اور عمران خان نے پی ڈی ایم کو رضائیاں نہیں دینی، جہاں تک آر یا پار کا تعلق ہے تو عمران خان جیتنے جا رہا ہے اور یہ ہارنے جا رہے ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کے بعد اپوزیشن کی شکست کا وقت شروع ہو جائیگا ،یہ

عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ،ان کی اپنی سیاست ہو رہی ہے ،یہ جلسہ گاہ کی 35 فیصد جگہ بھی نہ بھر سکے تو کس منہ سے اسلام آباد آئیں گے؟، مولانا فضل الرحمان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، آخری کارڈ آصف زرداری کھیلے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ لیڈر پیغام دیتا ہے گلی گلی دعوت نامے نہیں دیتا، جلسے کے بعد ان کی شکست کا وقت شروع ہو جائے گا،یہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ، یہ اپنی سیاست کو خود ختم کرنے جا رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ جلسہ تاریخی ہوگا یا نہیں اس کا فیصلہ چند گھنٹوں میں ہوجائیگا، یہ خود اپنی سیاست کو بند گلی میں لے کر جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر کونے میں انہوں نے ٹرانسپورٹ دی ہے، تمام موٹروے کھلے ہیں، ان کی ایک گاڑی کو بھی نہیں روکا گیا۔وزیر داخلہ نے کہاکہ ہم نے 126 دن تک دھرنا دیا، ہم کچھ نہیں کر سکے، اگر یہ جلسہ گاہ کی 35 فیصد جگہ بھی نہ بھر سکے تو کس منہ سے اسلام آباد آئیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ اس سے پہلے ایک دن کے نوٹس پر مینار پاکستان پر لاکھوں لوگوں کا جلسہ ہوا تھا، اب یہاں چند ہزار لوگ جلسے میں ہیں، یہ میری پریس کانفرنس کے بھی قابل نہیں، عام سے جلسے سے بھی کم لوگ ہیں، یہ پاکستان کی تاریخ کا ناکام ترین جلسہ ہے۔وفاقی وزیر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close