جھوٹ بولتا ہے تمہیں شرم نہیں آتی، بے غیرت اپنے باپ کی اولا د ہے تو بتا کس نے مانگا این آر او؟ فیصل جاوید کے الزام پر مفتاح اسماعیل طیش میں آگئے، شدیدتلخ کلامی

اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید خان اور ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل میں تلخ کلامی، فیصل جاوید خان نے مفتاح اسماعیل پر بھائی کے ذریعہ نعیم الحق کو این آر او پیغام بھجوانے کا الزام لگادیا جس پرمفتاح اسماعیل طیش میں آگئے۔ یہ واقعہاس وقت پیش آیا جب میزبان کے ایک سوال پر فیصل جاوید خان نے کہا کہ

مفتاح اسماعیل نے اپنے بھائی مقصود اسماعیل کے ذریعے نعیم الحق کو این آر او کیلئے پیغام بھیجا تھا۔ اس پر مفتاح اسماعیل نے طیش میں آکر فیصل جاوید خان کو کہا تمہیں شرم نہیں آتی جھوٹ بول رہے ہو،بے غیرت، جو آدمی مر گیا اس کا نام لے رہے ہو، اپنے باپ کی اولاد ہو تو بتاو کس نے این آر او مانگا ہے، مفتاح اسماعیل معزز آدمی ہے ان کی طرح کسی کے ٹکڑوں پر نہیں پلتا ہے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ نعیم الحق سے میری اور میرے بھائی کی دوستی تھی لیکن ہم نے کب این آر او مانگا ہے، میرے بھائی نے نعیم الحق سے این آر او مانگا ہو تو اس کا ثبوت دکھادیں۔پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ یہ این آر او مانگنا چھوڑ دیں ہم بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں،ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ڈی ایم وقت سے پہلے اعلانا ت کر کے اپنی حکمت عملی نہیں بتائے گی، حکومت کی پی ڈی ایم میںدراڑ ڈالنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں، پی ڈی ایم کا مینار پاکستان پر بھرپور تاریخی جلسہ ہوا، کچھ لوگ اپنی پریشانی چھپانے کیلئے کتوں کے ساتھ کھیلنے کی تصاویر جاری کررہے ہیں،بلاول بھٹو جلوس کے ساتھ آئے اس لئے جلسے میں تھوڑی تاخیر ہوگئی، جلسہ ساڑھےسات بجے تک ختم ہوجانا چاہئے تھا ۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان 55روپے کی چینی 115روپے پر لے گئے اب 85پر آگئی تو فخر کررہے ہیں، پی ڈی ایم کے جلسوں کی وجہ سے عمران خان کے چوری کے نئے پلان ناکام ہوگئے، ہمارے جلسوں سے چینی سستی ہوئی گندمکی قیمتیں بھی ایک دو روپے کم ہوئی ہیں، عثمان بزدار اور ان کے بہنوئی گندم افغانستان اسمگل کروارہے ہیں، ہمارا دبائو رہے گا تو مالم جبہ اور بلین ٹری سونامی کی تحقیقات بھی شروع ہوجائے گی۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان اور علیمہ خان نے ثاقب نثار سے این آر او لیا تھا،اپوزیشن میں کسی نے این آر او مانگا ہے تو نام بتادیں، طاقت کا سرچشمہ عوا م ہیں ہم اپنا کیس انہیں کے پاس لے کر گئے ہیں، ہم استعفیٰ دینے نہیں اسلام آباد جاکر استعفیٰ لینے آئے ہیں، عمران خان ایمانداری سے الیکشن جیتیں پانچ سال کیا بیس سال حکومت کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں