ڈیڑھ سو سے زائد استعفے آئے تو ضمنی الیکشن کون کرائے گا؟ ن لیگ نے بڑا سوال کھڑا کر دیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا استعفوں سے متعلق کہنا ہے کہ ڈیڑھ سو سے زائد استعفے آئے تو ضمنی الیکشن کون کرائے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے مینار پاکستان پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) رہنماوں کی مشاورت جاری ہے، ڈیڑھ سو سے زائد

استعفے آئے تو ضمنی الیکشن کون کرائے گا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں اعلان لاہور بھی جاری کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ استعفے آنے پر ضمنی الیکشن کرانے کون دے گا۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جب ہم مذاکرات کی بات کرتے تھے تو یہ مذاق اڑاتے تھے، ہمیں تو مذاکرات کی ضرورت ہی نہیں۔ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت کومذاکرات کی ضرورت ہے تو پی ڈی ایم کی قیادت سے بات کریں۔

مریم نواز ہرے رنگ کا لباس پہن کر ایاز صادق کے گھر پہنچ گئیں لباس پر کس کی تصویر بنی ہے ؟ دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی قائد اور اپنے والد محمد نواز شریف کی تصویر والا لباس پہنا ۔ مریم نواز نے تیرہ دسمبر کے جلسے کی مناسبت سے خصوصی طور پر والد کی تصویر والا لباس تیار کروایا، یہی لباس پہن کر وہ ایاز صادق کے گھر پہنچیں ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جاتی امراء سے روانگی سے قبل اپنے والد مسلم لیگ(ن)کے قائد محمد نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے نواز شریف کو جلسے کی تیاریوں عوام کے جوش و خروش سے آگاہ کرنے سے آئندہ کے حوالے سے ان سے رہنمائی بھی حاصل کی ۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے جلسے میں شرکت کرنیوالی عوام سے ماسک لازمی پہننے کی

اپیل کی ہے ۔مسلم لیگ (ن )کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم بطور ذمہ دار شہری اپنی حفاظت کے لئے ماسک پہننا یاد رکھیں، اپنے اوراپنے پیاروں کیلئے تاریخی جلسے کے دوران ماسک پہنیں۔مریم نواز نے لکھا کہ جلسے سے پہلے اوربعد میں بھی ماسک پہن کر رکھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں