میرے کان میں یہ بات بتا دیں، وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن سے دلچسپ سوال کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپوزیشن کو پیشکش کی ہے کہ وہ ان کے کان میں بتادیں کہ انہوں نے کس کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے کہتے ہیں کہ انہوں نے حکومت سے مذاکرات نہیں کرنے، اگر انہوں نے ہمارے ساتھ

مذاکرات نہیں کرنے تو کیا پھر فرشتوں سے کرنے ہیں؟ یہ میرے کان میں بتادیں کہ انہوں نے کس کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سردی بہت ہے اور عمران خان نے پی ڈی ایم کو رضائیاں نہیں دینی، جہاں تک آر یا پار کا تعلق ہے تو عمران خان جیتنے جا رہا ہے اور یہ ہارنے جا رہے ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کے بعد اپوزیشن کی شکست کا وقت شروع ہو جائیگا ،یہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ،ان کی اپنی سیاست ہو رہی ہے ،یہ جلسہ گاہ کی 35 فیصد جگہ بھی نہ بھر سکے تو کس منہ سے اسلام آباد آئیں گے؟، مولانا فضل الرحمان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، آخری کارڈ آصف زرداری کھیلے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ لیڈر پیغام دیتا ہے گلی گلی دعوت نامے نہیں دیتا، جلسے کے بعد ان کی شکست کا وقت شروع ہو جائے گا،یہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ، یہ اپنی سیاست کو خود ختم کرنے جا رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ جلسہ تاریخی ہوگا یا نہیں اس کا فیصلہ چند گھنٹوں میں ہوجائیگا، یہ خود اپنی سیاست کو بند گلی میں لے کر جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر کونے میں انہوں نے ٹرانسپورٹ دی ہے، تمام موٹروے کھلے ہیں، ان کی ایک گاڑی کو بھی نہیں روکا گیا۔وزیر داخلہ نے کہاکہ ہم نے 126 دن تک دھرنا دیا، ہم کچھ نہیں کر سکے، اگر یہ جلسہ گاہ کی 35 فیصد جگہ بھی نہ بھر سکے تو کس منہ سے اسلام آباد آئیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ اس سے پہلے ایک دن کے نوٹس پر مینار پاکستان پر لاکھوں لوگوں کا جلسہ ہوا تھا، اب یہاں چند ہزار لوگ جلسے میں ہیں، یہ میری پریس کانفرنس کے بھی قابل نہیں، عام سے جلسے سے بھی کم لوگ ہیں، یہ پاکستان کی تاریخ کا ناکام ترین جلسہ ہے۔وفاقی وزیر

نے کہاکہ فضل الرحمان کا چہرہ دیکھیں تو ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں، جو سچا تھا اس کے الٹ ہو رہا ہے، جلسوں کی جگہ کا دو ماہ پہلے اعلان کیا گیا تھا پھر بھی لوگ نہیں آئے، ایسا لگ رہا ہے پارٹی نہیں (ن )لیگ کے ایم این ایز بھی غیر مقبول ہو گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمیں نے جلسے کی وجہ سے اپنی پریس کانفرنس ملتوی کی، اقتدار کے بھوکوں نے اتوار بازار لگایا اس میں بھی لوگ نہیں آئے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان ان کو پیچھے نہیں ہٹنے دے گا انھیں لڑوائے گا مروائے گا، فضل الرحمان نے جو علاقہ غیر میں خطاب کیا وہ بھی دیکھ لیں، وہ غیر پارلیمانی زبان استعمال کر رہے ہیں۔اپوزیشن سے رابطوں کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ رابطوں کا ابھی وقت نہیں آیا، جب وقت آئے گا رابطے بھی ہو جائیں گے، فضل الرحمان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، آخری کارڈ آصف زرداری کھیلے گا لیکن عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close