وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی حکومت ختم ہوگی، واضح کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی حکومت ختم ہوگی،لانگ مارچ اور استعفوں کی دھمکیوں سے اپوزیشن حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے،پانچ سالہ آئینی مدت پوری کر نا ہمار ا آئینی اور جمہوری حق ہے جس سے کسی

صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ تحر یک انصاف کے اراکین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن کی جلسوں کی سیاست کو لاہور سمیت پاکستان بھر کے لوگوں نے مستر دکر دیا، آج عوام انتشار اور فساد کی سیاست کر نیوالوں کیساتھ نہیں بلکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اور انکی پالیسوں کیساتھ کھڑے ہیں، ہم نے پاکستان کو بدتر ین معاشی مسائل سے نکالتے ہوئے معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو در پیش مسائل کی بنیادی وجہ ماضی کے حکمرانوں کے اربوں ڈالرز کے قر ضے،کر پشن اور دیگر مسائل ہیں مگر ہم نے قوم سے وعدہ کر رکھا ہے کہ انکو کر پشن،مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے مکمل نجات دلائیں گے ، حکومت اپنی پالیسوں کی وجہ سے کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے مگر اپوزیشن ملک کو آگے بڑ ھنے سے روکنے کیلئے احتجاج کر رہی ہے،ہم نے پہلے بھی ایسے عناصر کو ناکام بنایا ہے اور اب بھی اپوزیشن کے عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔گور نر پنجاب نے کہا کہ عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کا مینڈ یٹ دیا ہے، اس لیے حکومت کر نا ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے،اپوزیشن جماعتوں کی بھی جمہوری ذمہ داری ہےکہ وہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی سازشیں کر نے کی بجائے 2023کے عام انتخابات کا انتظار کر یں۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اگر اپوزیشن کا یہ خیال ہے کہ وہ لانگ مارچ کی دھمکیوں یا اسمبلیوں سے استعفے دیکر حکومت کا خوفزدہ کر لے گی تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ،عمران خان ہی 2023تک وزیر اعظم رہیں گے اور حکومت بھی پاکستان تحر یک انصاف کی رہے گی، اپوزیشن کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close