سول ملٹری لیڈر شِپ کو دبائو میں لانے کی کوشش، پی ڈی ایم کے پیچھے کونسے ممالک کا ہاتھ ہے؟ حکومت اور فوج نے بھی فیصلہ کر لیا

لاہور(پی این آئی) سینئر صحافی نے کہا ہے کہ مصدقہ اطلاعات ہیں ،پی ڈی ایم کے پیچھے امریکا ،برطانیہ ہیں، موجودہ سول ملٹری لیڈرشپ کودباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے،سول ملٹری لیڈرشپ نے فیصلہ کیا کہ کسی بھی بیرونی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے موجودہ صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ

بہت ساری چیزیں پردے کے پیچھے ہورہی ہوتی ہیں جبکہ بہت ساری چیزیں سامنے نہیں آتیں،پچھلے دو سے تین ہفتوں میں بہت سارے اجلاس رپورٹ نہیں ہوئے، وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان کتنی ملاقاتیں ہوئیں، ڈی جی آئی ایس آئی وزیراعظم عمران خان سے کتنی بار ملے، چیزیں رپورٹ نہیں ہوئیں، سکیورٹی امور پر کتنی بریفنگ لیں، کچھ بھی رپورٹ نہیں ہوا۔حکومت کی کارکردگی واقعی خراب ہے؟ انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ ہیں کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے باقاعدہ سکرپٹڈ پروگرام لانچ کیا گیا ہے، پی ڈی ایم کے پیچھے کچھ ممالک ہیں۔نوازشریف کی تقریر جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہدف تنقید بنایا گیا، اس میں کوئی شبہ نہیں ہے۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ ادھر سے پی ڈی ایم کی تحریک چلی اس کے ساتھ ہی ان ممالک نے اپنا کام شروع کردیا ہے، ان میں دو ممالک امریکا اور برطانیہ کی طرف سے مسلسل ایسے اشارے ملنا شروع ہوگئے ہیں جس کے تحت موجودہ ملٹری لیڈرشپ کودباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اسی طرح سوشل میڈیا پر کچھ ایسے اکاؤنٹ بنائے گئے جس میں سول ملٹری لیڈرشپ کو ہدف تنقید بنایا گیا۔ٹویٹر پر بھی پاکستان کے اداروں کو تنقید کی جارہی ہے۔ ایک بڑا اسکینڈل یورپی یونین سے آیا ہے ، جو کہ انڈیا کیلئے وبال جان بنا ہوا ہے، یہ نیٹ ورک 2005ء سے کام کررہا ہے، اس کے پیچھے اکیلا انڈیا نہیں ہے، لندن میں

ملاقاتوں کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔سول ملٹری لیڈرشپ نے فیصلہ کیا کہ کسی بھی بیرونی دباؤ میں نہیں آئیں گے اور یہاں بیٹھے لوگوں سے بھی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔اسی طرح وفاقی حکومت نیاپنے اختیارات وفاقی سیکرٹری داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو تفویض کردیے ہیں، جو بھی بندہ بغاوت میں ملوث ہوگا ، یا بغاوت پر اکسائے گا، اس کیخلاف مقدمہ درج ہوسکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close