لاہور(پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہاہے کہ پی ڈی ایم جلسے میں 15 ہزار سے زائد لوگ اکٹھے نہیں، تحریک انصاف نے مینارپاکستان پر اکیلے جلسہ کیا تھا لیکن یہاں 11جماعتیں ہیں،پھر بھی یہ جماعتیں بہت کم لوگ اکٹھے کرسکیں۔ انہوں نے پی ڈی ایم کے مینارپاکستان جلسے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ
حکومت نے پی ڈی ایم کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی، ان کی سوچ پر رونا آتا ہے، اپوزیشن نے لوگوں کواپنے ذاتی مفادات جلسے میں بلاکر ماحول بنایا، اللہ خیر کرے وہ موذی مرض سے خیرخیریت سے رہیں۔پی ڈی ایم جماعتوں کی کوئی حکمت عملی اور مستقبل نہیں ہے۔ان کے جلسوں میں لوگوں کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مینارپاکستان پر اکیلے جلسہ کیا تھا لیکن یہاں 11جماعتیں ہیں، اس کے باوجود اپوزیشن جلسے میں 15 ہزار سے زائد لوگ اکٹھے نہیں کرسکی۔اپوزیشن کے جلسے چائے کی پیالی میں طوفان ہے، یہ تحریک نوازشریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے ذاتی ایجنڈے کی ہے۔اسی طرح معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کوکورونا اورپی ڈی ایم لیڈرشپ کوتیتر بٹیر کا ظہرانہ دینا اپوزیشن کا کھلا تضاد ہے۔ 150 ایکڑ کے پارک پر 5 ایکڑ کا پنڈال اور صرف 10 ہزار کرسیاں پی ڈی ایم کی سبکی کا عکاس ہے ۔ یہ جلسہ گاہ نہیں بلکہ کلاس روم ہےجہاں ایم این اے،ایم پی ایز کی حاضری لگائی جارہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے نہ انہیں روکا اور نہ روکنے کی کوشش کی۔ایسی حکومت کبھی پہلے نہیں رہی جو مخالفین کو ایسے جلسے کی اجازت دے ۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس ہیں کہ مینارپاکستان کے گراؤنڈ میں90 ہزارسے زائد لوگ موجود ہیں اور باہر سڑک پر بھی چالیس سے پچاس سے زائد تک لوگ ہیں، اسی طرح مزید قافلے بھی آرہے ہیں۔جلسے میں شامل لوگوں کو جذبہ اور ولولہ دیدنی تھا، لوگ جلسے میں شرکت کیلئے سائیکلوں، موٹرسائیکلوں اور رکشے پر بھی آئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں