کونسا ریٹائرڈ کرنل پارلیمنٹ اور سینیٹ چلا رہا ہے؟ آخرکار مریم نواز نے نام بھی لے لیا

لاہور (پی این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک ریٹائرڈ کرنل پارلیمنٹ اور سینیٹ چلا رہاہے تاہم اب انہوں نے اس ریٹائرڈ کرنل کا نام بھی بتا دیا ۔تفصیل کے مطابق مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کے جلسے سے خطا ب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ ہمیں کہا جاتاہے پارلیمنٹ

میں آکر بات کرو ،اس پارلیمنٹ کی حقیقت یہ ہے کہ اس پارلیمنٹ اور سینیٹ کو ایک ریٹائرڈ کرنل چلا رہاہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ریٹائرڈ کرنل کا نام پوچھا تو مریم نواز نے جوب دیتے ہوئے کہا”کرنل لیاقت“۔ سلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے پاکستان کی ترقی قرنطینہ ہو گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کورونا مہلک بیماری سے جس سے بچنا ضروری ہے لیکن کوویڈ 18تابعدار خان اس سے بھی زیادہ خطرناک بیماری ہے ،اسے بھیجنے کے لیے لانگ مارچ کے لیے گھروں سے نکلنا ہو گا ،جب سے یہ جعلی حکومت بنی پاکستان کی ترقی ،چینی ،گندم ،سستا آٹا ،سستی بجلی ،میڈ یا کی آزادی ،روزگاراور گیس سب قرنطینہ ہو گیا ۔اب تابعدار خان کی اصلیت پاکستان کا بچہ بچہ جان گیا ہے ،تم نے میچ فکس کر کے نواز شریف کو باہر نکلوایا۔مینار پاکستان لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈیم اے) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو تنخواہ دار طبقہ، نوجوان، ملک کی غریب عوام اچھی طرح جان گئی ہے۔ انہوں نے صرف جھوٹے وعدے کئے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ بچہ بچہ جان گیا ہے جو دودھ کے لیے بلک رہا ہے، آپ کو مریض بھی جانتے ہیں جن کودوائی نہیں ملتی، سرکاری ملازمین بھی آپ کو جان گئے کہ جن کی تنخواہوں میں آپ نے ایک روپیہ اضافہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف عوام کی روزی روٹی چوری کرنے والے کو این آراو نہیں دے گا۔مریم نواز نے

کہا کہ نواز شریف نے پی ٹی آئی کے دھرنوں کے باوجود عوام کی ترقی میں جتا رہا، اس نے لوڈشیڈنگ،اور ملک میں دہشتگردی ختم کی۔ان کا کہنا تھا کہ لاہوریوں نے آج مجھے خوش کردیا،آپ کے جذبے کوسلام، یہ کون کہتاتھاکہ مینارپاکستان کوبھرکے دکھائیں،آج دیکھ لیں،مینارپاکستان کےساتھ آس پاس کی سڑکیں بھی بھرچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کون کہتاتھاکہ اجازت نہیں دوں گا؟ آپ کی اجازت کی ضرورت ہی نہیں،کون کہتا تھا کہ کرسیاں نہیں ملیں گی، مقدمے درج کروں گا،آپ کی کرسیوں کی ضرورت ہی نہیں ہمیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں