کوروناوائرس کے خطرناک پھیلاؤ کے خدشات بڑھ گئے، وزیر صحت نے وارننگ جاری کر دی

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کے جلسہ سے پنجاب میں کوروناوائرس کے خطرناک پھیلاؤ کے خدشات بڑھ گئے۔آئندہ پنجاب میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کی مکمل ذمہ داری پی ڈی ایم اے کی قیادت کے سرپرہوگی۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ جلسہ میں شرکت کرنے

والا ہرشخص اپنے اہل خانہ کو کوروناوائرس سے بچانے کیلئے اپنے آپ کواگلے14دن کیلئے قرنطینہ میں محدودکرلے۔حکومت کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظرپی ڈی ایم اے کی قیادت کو جلسہ کرنے سے روکتی رہی لیکن اپوزیشن نے اپنے کارکنان کی زندگیاں داؤ پر لگادیں۔پی ڈی ایم اے نے سیاست چمکانے اور کرپشن چھپانے کی آڑمیں کارکنان کی صحت پر جان لیواحملہ کیاہے۔صحت کی دشمن پی ڈی ایم اے کو عوام کبھی معاف نہیں کرے گی۔۔۔۔۔

کوروناوائرس کے علاج میں معاون اینٹی وائرل دوا کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) کوروناوائرس کے علاج میں معاون اینٹی وائرل دوا کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے کورونا وائرس کے علاج میں معاون اینٹی وائرل دوا کی قیمت میں کمی کر دی۔ ریمیڈ سوئیرانجکشن کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈریپ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ریمیڈ سوئیر100 ایم جی انجکشن کی قیمت میں 3564 روپے کمی کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈریپ نے ریمیڈسوئیر 100 ایم جی انجکشن کی نئی قیمت 5680 مقرر کردی ہے۔ کابینہ نے27 نومبر کو ریمیڈ سوئیر کی قیمت میں کمی کی منظوری دی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریمیڈسوئیر کا درآمدکنندہ پیکٹ پر قیمت درج کرنے کا پابند ہوگا۔درآمدکنندہ کاسٹنگ و پرائسنگ ڈویژن کو دواکی ایم آر پی پیش کرے گا۔ خیال رہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے رواں برس 11 جون کو کورونا مریضوں کے لیے ”ریمڈیزیور” کی ایمرجنسی استعمال کی اجازت دیتے ہوئے باضابطہ ایڈوائزری جاری کی تھی۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر بتدریج شدت اختیار کر رہی ہے۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 56 اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے 3138 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 280 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن

سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 138 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 25 ہزار 250، سندھ میں ایک لاکھ 89 ہزار 687، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 762، بلوچستان میں 17 ہزار 604، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 765، اسلام آباد میں 33 ہزار 695 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 517 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 59 لاکھ 6 ہزار 146 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 202 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 74 ہزار 301 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 575 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close