لاہور(پی این آئی) معاون خصوصی سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے نیشنل ڈائیلاگ کی کوئی پیشکش نہیں کی، وزیراعظم نے یہ آفر ایک سوال پر کی تھی، وزیراعظم سے سوال ہوا کہ شہبازشریف نے نیشنل ڈائیلاگ کی بات کی ہے، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ہم ہمیشہ ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے قومی ڈائیلاگ کی کوئی پیشکش نہیں کی، وزیراعظم نے ایک سوال کے جواب میں یہ بات کی تھی، ان سے سوال ہوا کہ شہبازشریف نے نیشنل ڈائیلاگ کی بات کی ہے، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ہم ہمیشہ ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں، لیکن وزیراعظم نے خصوصی طور پر کوئی ایسی پیشکش نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قائدین نے جلسے میں آنے میں تاخیر کی، کیوں کہ وہ جلسہ گاہ بھرنے کا انتظار کررہے تھے، لیکن ایک بجے جو لوگ آئے تھے وہ انتظار کرکے واپس چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کرپشن بچانے کیلئے مسلسل جھوٹ بول رہی ہیں، اپوزیشن استعفوں کے معاملے میں ایک پیج پر نہیں ہے۔ اپوزیشن استعفے دینے کے معاملے پر بھی جھوٹ بولے گی۔معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ ابو اور کرپشن بچاؤ اجتماع والے بتا رہے ہیں پاکستان کیلئے فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے، ان بیچاروں کے پاس سلوگن بھی جعلی اور چوری شدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک دہائی قبل تنہا پی ٹی آئی نے اسی نعرہ کیساتھ اسی مقام پر جلسہ کیا۔ یہ وہی ہیں جو ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے کی جعلی نورا کشتی کرتے رہے اور آج عمران خان کے ڈر سے ایک دوسرے کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ عوام آپ کے اصل کرپٹ چہرے دیکھ چکے ہیں، آج پھر پاکستان، سلامتی اداروں کیخلاف مودی کی زبان بولی تو آپ کا برا انجام ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں