اقلیتی رکن قومی اسمبلی بھور العل کھیم چند نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، میں نے آزاد الیکشن لڑا تھا، تحریک انصاف سے وابستگی کی وضاحت کر دی

ٹنڈوالہیار(این این آئی)آل پاکستا ن ہندو پنچائیت کے ضلعی رہنما اور آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے بھورالعل کھیم چند نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر بھورا لعل نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ کچھ نجی چینل نے میری شمولیت کا غلط رنگ دیا ہے کہ میں پاکستان تحر یک

انصاف کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہیْ میں پاکستان تحریک انصاف کا نہ کارکن تھا اور نہ ہی میں قومی اسمبلی کا الیکشن پاکستان تحر یک انصاف کے پلیٹ فارم سے لڑا تھا۔ میں قومی اسمبلی کاالیکشن آزاد حیثیت سے لڑا تھا۔ انھوں نے کہا کہ میں اپنی برادری کے افراد سے مشورہ کر کے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضبط طور پر اعلان کر دیا ہے اور اب میرا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔ انھوں نے کہا کہ ضلع ٹنڈوالہیار میں ایک لاکھ سے زائد اقلیت قوم کا ووٹ ہے اور ماضی میں میں اپنی قوم کے تعاون سے تعلقہ کونسل کا ممبر اور ضلعی کونسل کا ممبر رہ چکا ہو ں اور ہمیں اپنے لوگوں کی خد مت کی اور ان کے مسائل کے حل کے جہد وجہد کی ہے۔گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو ایم این اے ذوالفقار ستار بچانی ،ایم پی اے سید ضیاء عباس شاہ، حمیر شنگ کی موجود میں میں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر چکا ہو ں۔ انھوں نے کہا ایک نجی چینل نے مجھے پی ٹی آئی کا امید وار کے طور پر ظاہر کیا جس میں کو ئی صداقت نہیں ہے۔۔۔۔۔

سکیورٹی کیلئے تعینات کارکنوں نے سابق وزیر اعلی کو اسٹیج پر جانےسے روک دیا، اسٹیج سے نیچے کھڑے ہو کر تقریریں سنتے رہے

لاہور(این این آئی)جلسہ گاہ کی سکیورٹی کے لئے تعینات کارکنوں نے سابق وزیر اعلی بلوچستان عبد المالک بلوچ کو اسٹیج پر جانے سے روک دیا جس پر عبد المالک بلوچ ناراض ہوگئے اور اسٹیج سے نیچے کھڑے ہوکر قائدین کی تقاریر سنتے رہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close